कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور نے ’’ اردو کوئز‘‘مقابلہ میں اول انعام حاصل کیا

شولاپور :17؍دسمبر(راست) بزم غالب شولاپور کے زیر اہتمام منعقد بین المدارس ” اردو کوئز "مقابلہ میں شہر شولاپور کے کل ۱۵ اسکولوں نے شرکت کی۔جس میں ۱۴ شہر کے نامور اسکول شامل تھے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور اس پرائمری اسکول نے مقابلہ میں اول انعام حاصل کرتے ہوئے اپنی مثال قائم کی۔ اس مقابلہ میں دوم انعام شوشل ہائی اسکول نے اور سوم انعام ایم اے پانگل ہائی اسکول نے حاصل کیا۔ اس کامیابی پر ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی۔اس مقابلہ میں بہترین کارکردگی کے لئے اہانہ جاوید شیخ کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ اس مقابلہ میں چار طالبات کی ٹیم نے حصہ لیا۔ جس میں اہانہ جاوید شیخ، فاطمہ رمضان شیخ، ثناء ستار شیخ، صبا ضمیر ملا شامل تھے۔اسکول کے صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے طالبہ کی رہنمائی فرمائی ان طالبہ کی تیاری میں اسکول کے اساتذہ رضوانہ قاضی آپا، عرفاں پٹھان سر، امرین فراش آپا، رخسانہ شلیدار اپا، ثناء پروین وڈالے آپا، گلناز شلیدار اپا نے خدمات پیش کئے۔اس کامیابی پر تمام اردو کے معزز حضرات اور سرپرست و والدین نے مبارک باد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے