कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو :پروین انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کوکنگ مقابلے کا شاندارانعقاد

خواتین کو خود کفیل بنانے کی ایک مؤثر کوشش

اورنگ آباد:16؍دسمبر (خان افراء تسکین) اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں جاری چوتھے اورنگ آباد ایجوکیشن ایکسپو 2025 کے دوسرے دن صبح کے سیشن میں پروین انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کوکنگ مقابلے کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 30 شرکاء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی بہترین کوکنگ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ کوکنگ مقابلے میں بطور ججس محترمہ گلناز شیرین، ڈاکٹر شہباز زرین، ڈاکٹر آسیفہ بیگم، تسنیمہ خان، آکفہ بیگ، رضوانہ پٹیل، ڈاکٹر فردوس فاطمہ اور شمشاد بیگم نے فرائض بخوبی انجام دیئے انجام دیئے۔ ججز نے شرکاء کی ۔پیشکش، ذائقہ اور صفائی کو مدِنظر رکھتے ہوئے نتائج مرتب کیے اور مقابلے کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔اسی موقع پر پروین انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مہندی مقابلہ، پوسٹر میکنگ مقابلہ اور میک اپ مقابلہ منعقد کرنے کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا، جن میں خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ منتظمین کے مطابق تمام مقابلوں کے انعامات کا اعلان ہفتہ، 20 دسمبر 2025 کو ایجوکیشن ایکسپو کے صبح کے سیشن میں کیا جائے گا۔ ان سرگرمیوں کا بنیادی مقصد خواتین کو خود کفیل بنانا اور سماج کو یہ پیغام دینا ہے کہ خواتین گھر بیٹھے بھی اپنی صلاحیتوں کے ذریعے خود روزگار حاصل کر سکتی ہیں۔ اس طرح کے مقابلے خواتین میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کرتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے