कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء پرائمری اسکول گلزار کالونی پربھنی میں یومِ ابو بکر صدیقؓ و عظمتِ صحابہؓ عقیدت کے ساتھ منایا گیا

پربھنی :16؍دسمبر(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)ا قراء پرائمری اسکول گلزار کالونی، پربھنی میں 22 جمادی الثانی کوخلیفۂ اوّل، یارِ غار حضرت سیدنا ابو بکر صدیقؓ وصال کے موقع پر’’یومِ ابو بکر صدیقؓ و عظمتِ صحابہؓ ‘‘نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس خصوصی پروگرام کا مقصد طلبہ کے دلوں میں صحابۂ کرامؓکی محبت پیدا کرنا اور انہیں حضرت ابو بکر صدیقؓ کی سیرتِ طیبہ، قربانیوں، صداقت اور اعلیٰ اخلاق سے روشناس کروانا تھا تاکہ طلبہ اپنی عملی زندگی میں ان عظیم ہستیوں کے نقشِ قدم پر چل سکیں۔پروگرام کے دوران طلبہ نےسیرتِ حضرت ابو بکر صدیقؓ پر تقاریر پیش کیں اور منقبت کے ذریعے عقیدت کا اظہار کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ اس موقع پر حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اساتذہ کرام کی جانب سے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں کے دلوں میں صحابۂ کرامؓ کی سچی محبت پیدا فرمائے اور ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین یا ربّ العالمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے