कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بیادِ ملک بزمی پانچواں سالانہ ایوارڈ فنکشن، مشاعرہ و مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے نو منتخب چیئر مین سید حسین اختر کا پر بہار استقبال

پربھنی :16؍دسمبر(ضلع نامہ اعتبار نیوز محمد سرور شریف)بتاریخ 13 دسمبر 2025ء بروز سنیچر، شب 9:00بجے، بمقام فاطمہ اردو ہائی اسکول، پربھنی، کاروانِ ملک بزمی پربھنی کے زیرِ اہتمام پانچواں سالانہ اعترافِ خدمات ایوارڈ فنکشن اور عظیم الشان مشاعرہ نہایت کامیابی اور وقار کے ساتھ ہمکنار ہوا۔ تقریب کا پہلا سیشن ایوارڈ فنکشن پر مشتمل تھا، جس کا آغاز ڈاکٹر محمد نعمان انور ندوی نے تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا۔ اس پروقار تقریب کے کنوینیر محترم امتیاز احمد خان تھے، جبکہ جوائنٹ کنوینیر کی حیثیت سے محترم آفاق احمد خان اور محترم ڈاکٹر آفتاب احمد خان نے خدمات انجام دیں۔ پہلا اجلاس ایوارڈ فنکشن کی صدارت محترم المقام سید حسین اختر صاحب نے فرمائی، جبکہ مہمانان خصوصی محترم منظور ندیم صاحب (سیشن جج اکولہ)، ڈاکٹر شیخ عظیم الدین (سابق ڈین ایجوکیشن یونیورسٹی آف لکھنؤ، حال مقیم اورنگ آباد)، احمد خان (اورنگ آباد)، ڈاکٹر سمیع اللہ خان (سیکریٹری فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی) محمد فاروق سیٹھ سوداگر اور ڈاکٹر نعمان انور ندوی شریکِ محفل رہے۔نظامت کے فرائض معروف شاعر و ناظم محترم شفیع احمد شفیعؔ نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔تقریب میں چیئرمین مہاراشٹرا راجیہ اردو ساہتیہ اکادمی محترم سید حسین اختر صاحب کا خصوصی و پر بہار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد محترم ڈاکٹر شیخ عظیم الدین صاحب اور محترم منظور ندیم صاحب نے ملک بزمی صاحب کی علمی و ادبی شخصیت اور کاروانِ ملک بزمی کی خدمات پر جامع اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعترافِ خدمات ایوارڈ سے نوازا گیا، جن کے نام درج ذیل ہیں:
• محترم مفتی محمد ابراہیم صاحب (دینی و سماجی خدمات)
• محترم عمران الرحمن صاحب عرف شکیل (تعلیمی، معاشی و سماجی خدمات)
• محترم محمد مصطفیٰ خان صاحب (مثالی معلم)
• محترم محمد وحید اسلم صاحب (شعری خدمات)
محترم امام الدین یقینؔ صاحب (بعد از مرگ، بضمن سماجی، معاشی، ادبی، سیاسی کا اعتراف کرتے ہوئے فرزندِ امام الدین یقین عبدالحفیظ صاحب کو دیا گیا)
ایوارڈ فنکشن کے بعد مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت نامور شاعر و سابق سیشن جج محترم منظور ندیم صاحب نے فرمائی، جن کا یہ مشہور زمانہ شعر ،
ایک پتھر کی بھی تقدیر سنور سکتی ہے
شرط یہ ہے کہ سلیقے سے تراشا جائے
مشاعرے کی نظامت معروف ناظمِ مشاعرہ محترم ارشاد ضیاء نے نہایت بحسن و خوبی انجام دی۔ مشاعرے میں جن شعرائے کرام نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا، ان میں محترم منظور ندیم (اکولہ) ، ڈاکٹر یوسف صابر (اورنگ آباد)، شفیع احمد شفیعؔ، التمش شمس (اکولہ) ، عبدالواحد جاذب، عارف زماں (بالاپور)، کلیم کسک، عمران ثانی (اکولہ)، عبدالوحید اسلم، طہ صدیقی، حبیب ہاشمی، فیروز سروش، کریم اللہ حسینی نیر، راہی جنتوری اور الطاف اقبال شامل تھے۔مجلس کاروانِ ملک بزمی کے ارکان ارشاد ضیاء، نہال احمد انصاری، پٹھان شریف خان، اسد خان، الطافؔ اقبال، محمد شکیب نے پروگرام کو کامیاب کرنے میں مسلسل جدو جہد کی۔مشاعرہ میں بڑی تعداد میں موجود سامعین آخر تک محفل کی جان بنے رہے بالخصوص جن کی شرکت سے مشاعرہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ان میں صغیر احمد خان، نصیر احمد خان، مظہر احمد خان، سیّد مدنی، غلام محمد مٹھو، محمد افتخار الدین، محمد اختر الدین، شیخ اقبال جامکر، رضی الدین خطیب، مرزا کلیم بیگ، احتشام صفی، جمیل رنگریز،شیخ امجد بسمت، سراج آرزو، قیصر خان، ناصر خان، ذاکر خان، شیخ نظیر، جمیل احمد خان، مصعب الرحمن ہر دو تقاریب میں جالنہ، پرتور، منٹھا، بیڑ اور بسمت کے سامعین نے شرکت کی۔ بیادِ ملک بزمی پانچواں سالانہ ایوارڈ فنکشن، مشاعرہ و رات دیر گئے محترم ارشاد ضیاء کے اظہارِ تشکر کے ساتھ اس یادگار ادبی محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے