कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

تحریر:مدثّر جمیل قاسمی
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف

’’ ڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ‘‘
شاد عظیم آبادی کے اس مصرعے کو اگر یوں کہیں "ڈھونڈوگے کئی صدیوں صدیوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم” تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ مصرعہ شیخ طریقت حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمۃُ اللہ علیہ کی زندگی کی ترجمانی کرتا ہے، حضرت جی کیلئے دامت برکاتہم سے رحمۃاللہ علیہ لکھنا شاید کسی کو گوارا نہ ہو ،لیکن خالق کی رضا میں راضی رہنا بھی ایک مضبوط مسلمان کی علامت ہے، دنیا میں بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کے دنیا میں رہنے اور دنیا سے جانے کے بعد ہر ایک انسان کی زبان پر اُن کے لئے صرف تعریف کے علاوہ کوئی اور الفاظ نہیں ہوتے، جنکی مجودگی اور جن کا دیدار بھی باعث برکت و ثواب سمجھا جاتا ہو، ایسی بابرکت اور عظیم شخصیت سے آج دنیا محروم ہوگئی، حضرت جی مولانا پیر ذوالفقار صاحب کی زندگی کے حالات سے ہر کوئی واقف ہے ،نورانی چہرہ، ہاتھ میں عصا اور سر پر پگڑی باندھے وہ فرشتہ صفت انسان جنکی تربیت اور دعوت سے لاکھوں لوگوں کی تاریکیوں سے بھری زندگیوں کو روشنی مل گئی، جنکے کہے گئے الفاظ سے لوگوں کے دلوں میں خوف خدا پیدا ہونا اور جنکی صحبت سے دنیا کے لاکھوں لوگوں کو استفادہ حاصل ہونا یہ حضرت کی صفات میں سے اہم صفات تھیں، کئی خلفاء اور کئی مریدین و متوسلین کو غمزدہ کرکے آج اس فانی دنیا سے مالک حقیقی کی جانب روانہ ہوکر دنیا کو ایک نا تلافی نقصان دے گئے، یوں تو اللہ کے دربار میں آج فرشتوں کی جماعت خوشی سے استقبال کرتی ہوگی، اور انشاءاللہ جنت کی ٹھنڈی ہوائیں جنکے لئے منتظر تھی جنت کا وہ انتظار آج ختم ہوا ہوگا، بارگاہِ خدا وند میں اس فرشتہ صفت انسان کا استقبال بڑے شان و شوکت سے ہورہا ہوگا، ایسی مایا ناز شخصیت آج دنیا سے پردہ فرماکر یوں رخصت ہوگئی جیسے سورج دن کے ڈھلنے پر تاریکی چھوڑ جاتا ہے،
ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اُٹھا
آنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اُٹھا
دینی علوم کے علاوہ سائنسی علوم میں مہارت، تاریخ پر گہرہ مطالعہ اور تجربہ یہ حضرت جی نوراللہ مرقدہ کی صفاتِ عالی میں سے تھا،
درد دل رکھنے والی وہ شخصیت جو کئی دلوں کیلئے دوائے دل تھے، جنکی زندگی تقویٰ اور پرہیزگاری کی ایک مثال تھی، خدا کی طرف لوگوں کو دعوت دینا، محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر چھوٹی چھوٹی سنّتوں پر عمل کرنا یہ حضرت جی کا معمول تھا، ایسی کئی صفات اور کئی معمولات کی حامل شخصیت کے رخصت ہونے پر بس مغفرت کی دعا کے علاوہ اور کچھ کرنے شاید کسی کا دل گوارا نہ کریں، خدا وند حضرت جی رحمۃاللہ علیہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
موت اُسکی ہے کرے جسکا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کیلئے
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے