कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دی میمن جماعت پری پرائمری اسکول,کچھی بازار پربھنی کی تعلیمی سیر

پربھنی:16؍دسمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )بسمت روڈ پر واقع گوپال آچاریہ گارڈن میں کے جی سیکشن کی جانب سے 13 دسمبر 2025 کو نہایت پُرمسرت پکنک کا انعقاد کیا گیا۔ اس تفریحی دورے میں تقریباً 200 ننھے مُنّے بچے شریک ہوئے، جن کے ہمراہ معلمات …نشاط صوفی,عائشہ بانو,عالیہ بیگم,حاجرہ تحسین,رابعہ پٹھان,اور عائشہ بیگم بھی موجود تھیں,خادمہ۔وحیدہ بیگم جماعت ہفتم سے مبشر امین,عباد,ضویا موسی چاؤش,مہروش اور مریم بھی شامل تھے۔بچوں نے باغ کی سیر سے بھرپور لطف اٹھایا۔ گارڈن کی نئی تعمیر و آرائش نے بچوں کے دل موہ لیے۔ مختلف خوبصورت مجسموں (اسٹیچوز) کے پاس بچے نہایت خوشی سے گئے، انہیں دلچسپی سے دیکھا اور یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔موئدالملسمین پرائمری اسکول کچھی بازار پربھنی شفٹ اول کے انچارج فاروق احمد سر نے اس تعلیمی سیر پر پہنچ کر بچوں سے ملاقات کی۔۔بچوں سے باتیں کی اور انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے لیے لذیذ نمکین چیوڑا، نان خطائی اور کپ کیک پیش کیے گئے جنہیں بچوں نے بہت شوق سے کھایا۔ یہ خوشگوار پکنک صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہی، جس میں بچوں نے کھیل، ہنسی خوشی اور دلکش مناظر کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا۔یہ پکنک نہ صرف بچوں کے لیے تفریح کا ذریعہ بنی بلکہ اُن کے سیکھنے اور گروہی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ایک بہترین موقع بھی ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے