कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وہ چراغ بجھ گیا جس نے دلوں کو روشن کیا

تحریر:حافظ سیدانور فانی

یہ تحریر لکھتے ہوئے دل رورہاہے خشیاں ساری غم کےدامن کو پکڑکر سوگ منارہی ہےکہ۔مصلح امت اب ہمارے درمیان نہیں رھے۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کا نام آتے ہی ایک ایسی روشنی یاد آتی ہے جو دلوں کو جلا بخشتی تھی، ایک ایسی خوشبو جو روح کو مہکا دیتی تھی، اور ایک ایسا سکون جو صرف اللہ والوں کی صحبت میں ملتا ہے۔ ان کی جدائی کا تصور بھی کبھی دل نے قبول نہ کیا تھا، مگر آج حقیقت آنکھوں کے سامنے کھڑی ہے… اور آنکھیں بھیگتی چلی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ صرف ایک شیخ نہیں تھے، وہ دلوں کے طبیب تھے۔ ان کی محفل میں بیٹھ کر انسان اپنے اندر کے شور کو خاموش ہوتا محسوس کرتا تھا۔ ان کی گفتگو میں قرآن کی مٹھاس، سنت کی خوشبو اور اخلاص کی حرارت ہوتی تھی۔ وہ ہر دل کو یہ احساس دلاتے تھے کہ اللہ قریب ہے، بہت قریب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج جب وہ رخصت ہوچکے ہیں، تو یوں لگتا ہے جیسے روحانی فضا میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہو۔ ان کی مسکراہٹ، ان کی نرم آواز، ان کی نصیحتیں—سب کچھ دل کے پردے پر نقش ہوچکی ہیں۔ مگر ان کی عدم موجودگی کا احساس دل کو رلاتےجارہا ہے۔ یہ وہ درد ہے جو وقت کے ساتھ بھی کم نہیں ہوگا، کیونکہ اللہ کے خاص بندے دنیا سے جاتے نہیں… دنیا ان کی یاد میں زندہ رہتی ہے۔
ان کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ کی محبت، رسول اللہ ﷺ کی سنت اور انسانیت کی خیرخواہی سے بھرا ہوا تھا۔ وہ جہاں جاتے، دلوں کو جوڑتے، ٹوٹے ہوئے حوصلوں کو سہارا دیتے، اور لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتے۔ آج بھی ان کی آواز گونجتی ہے:
“اپنے رب سے تعلق مضبوط کرو… یہی اصل زندگی ہے۔”
دنیا انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی، کیونکہ اللہ کے دوست کبھی بھلائے نہیں جاتے۔ ان کی دعاؤں کی خوشبو، ان کی نصیحتوں کی روشنی، اور ان کی صحبت کا اثر نسلوں تک چلتا رہے گا۔ مگر دل یہ ماننے کو تیار نہیں کہ *محبوب العلماء* اب ہمارے درمیان نہیں رھے ۔ دنیا بھر میں ان کے لاکھوں مرید، چاہنے والے، اور اصلاحِ نفس کے مسافر غم سے نڈھال ہیں۔
مساجد، خانقاہیں، گھروں اور دلوں میں ایک عجیب سا سناٹا ہے… آنکھیں نم ہیں، دل بوجھل ہیں، اور زبان پر بے اختیار *انا للہ وانا الیہ راجعون ہے*
یہ رونا، یہ نم آنکھیں، یہ اشکبار چہرے…
یہ سب اس بات کی گواہی ہیں کہ انہوں نے دلوں کو زندہ کیا، لوگوں کو اللہ سے جوڑا، اور سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں گھروں میں سکون اور نور بانٹا۔
ان کی زندگی کا ہر لمحہ تزکیہ، محبت، اور اتباعِ سنت کی دعوت میں گزرا۔
ایسے لوگ دنیا سے چلے جائیں تو صرف ایک انسان نہیں جاتا…
ایک دور ختم ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کے درجات بلند فرمائے، اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق دے۔ ان کی یاد دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی… اور یہ آنسو اسی محبت کی گواہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے