कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ عظیم پر رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی جانب سے تعزیتی پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم
موت العالم موت العالم
نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ عالم اسلام کی مشہور و معروف شخصیت تصوف کے عظیم رہنما مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ اس دارِ فانی سے رخصت فرما گئے۔
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ
موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں آۓ ہیں سبھی مرنے کے لیے
مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ ایک جلیل القدر عالمِ دین، باعمل داعی، صاحبِ نسبت بزرگ اور سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ کے ممتاز روحانی رہنما تھے۔ آپ کی پوری زندگی قرآن و سنت کی تعلیم ، تزکیۂ نفس ، اصلاحِ معاشرہ اور محبت و اخلاص کے پیغام کی ترویج میں گزری۔ آپ کی صحبت نے بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں روحانی انقلاب برپا کیا اور آپ کی نصیحتیں دلوں کو نرم کرنے والی اور انہیں اپنی سابقہ گناہوں کی تاریکی میں ڈوبی ہوئی زندگی سے توبہ کرکے اپنے رب سے جوڑنے والی تھی اسی طرح آپ کی سادگی، تقویٰ، حلم، اور خلوصِ نیت جیسی خوبیاں ہر خاص و عام کے لیے مشعلِ راہ تھیں۔ امتِ مسلمہ بالخصوص رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی اور آپ کے مریدین، متعلقین اور شاگردوں کے لیے آپ کا وصال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کے تمام ذمہ داران بادیدہ نم اور دل مغموم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی حضرت مولانا حافظ پیر ذولفقار احمد نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما ، آپ کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین، عقیدت مندوں اور تمام اہلِ تعلق کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
مزید دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت والا کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور آپ کا نعم البدل امت کو نصیب فرمائے آمین
منجانب رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی
نوٹ ان شاء اللہ بہت جلد حضرت والا کے سانح عظیم پر شہر پربھنی میں ایک با مقصد تعزیتی نشست کا انعقاد عمل میں آۓ گا

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے