कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آہ۔۔۔حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحبؒ

اطلاع کردہ حضرت محمد سلمان صاحب بجنوری نقشبندی

از:محمد رضوان الدین حسینی
Mobile:8341303958

موت سے کس کو رستگاری ہے! یہ وہ اٹل حقیقت ہے جس کے سامنے تاج و تخت، علم و فضل، زہد و تقویٰ سب بے بس نظر آتے ہیں۔ مگر بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں کہ ان کے رخصت ہوتے ہی صرف ایک گھر، ایک خانقاہ یا ایک حلقہ نہیں روتا، بلکہ دلوں کا ایک وسیع عالم اشکبار ہو جاتا ہے۔ آج یہ سطریں لکھتے ہوئے دل رو رہا ہے، قلم میں طاقت نہیں، اور آنسو قرطاس پر گر کر گواہی دے رہے ہیں کہ ہم ایک عظیم روحانی چراغ سے محروم ہو گئے ہیں۔
حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحبؒ اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔اناللہ واناالیہ راجعون
یہ خبر محض خبر نہ تھی یہ دلوں پر بجلی بن کر گری۔ جنہوں نے انہیں دیکھا، سنا، یا صرف نام سے پہچانا، سب پر ایک خاموش سی اداسی طاری ہو گئی۔ وہ ہستی جو نگاہوں میں حیا، گفتار میں حکمت اور کردار میں اخلاص کی روشن مثال تھی، آج ہم سے جدا ہو گئی۔ یوں محسوس ہوا جیسے کسی نے روحانی آسمان سے ایک ستارہ کھینچ لیا ہو اور زمین اندھیرے میں ڈوب گئی ہو۔
یہ خبر جس لمحے پھیلی، اسی لمحے مجلسیں ساکت ہو گئیں، آوازیں بھرا گئیں، اور دل ٹوٹ کر رہ گئے۔ ایک سیمینار کی فضاجو علم و فکر کے چراغوں سے منور تھی اچانک اشک و آہ کی نذر ہو گئی۔ جب حضرت سلمان بجنوری صاحب، جو اس اجتماع میں شریک تھے، نے یہ خبر سنی تو اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے۔ وہ آنکھیں جو ہمیشہ حوصلہ، سکون اور وقار کی علامت رہی ہیں، آج نم ہو گئیں۔ لب کانپنے لگے، آواز بھرا گئی، اور آنسو بے اختیار بہنے لگے۔ پھر انہی لرزتی ہوئی سانسوں کے ساتھ یہ خبر سنائی گئی ایسی خبر جس نے سننے والوں کے دلوں میں کہرام مچا دیا۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کی ذات محض ایک نام نہ تھی؛ وہ اصلاحِ باطن کا ایک زندہ مدرسہ تھے۔ ان کی مجالس میں بیٹھنے والا اپنے اندر ایک نیا انسان محسوس کرتا تھا۔ وہ لفظوں سے زیادہ خاموشی میں تربیت کرتے، اور نگاہوں سے وہ بات کہہ دیتے جو کتابیں بھی نہ کہہ سکتیں۔ ان کا وجود رحمت تھادلوں کے زخموں پر مرہم، اور بھٹکی ہوئی روحوں کے لیے راستہ-
ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، وہ الفاظ سے پر نہیں ہو سکتا یہ خلا صرف اشکوں سے محسوس کیا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور ہمیں ان کے فیضِ تربیت کا سچا امین بنائے۔ آمین۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے