कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں الطافؔ اقبال کےشعری مجموعہ کی رسمِ اجراءوکامیاب مشاعرہ

پربھنی :9؍دسمبر(ضلع نامہ نگار محمد سرورشریف )بتاریخ 07.12.25 شب 09 بجےبمقام دفترِجماعتِ اسلامی ہندشاخ،روبروشاہی مسجدپربھنی منجا نب ادارہ ادب اسلامی ہندورنگِ فلم پربھنی بضمن الطؔاف اقبال کےشعری مجموعہ "خواب اپنی آنکھوں کے”کی رسمِ اجراءکےموقع پرکامیاب مشاعرےکاانعقادکیاگیاواضح ہوکہ رسمِ اجراءصاحبِ کتاب الطاف کےوالدِمحترم شیخ اقبال کے ہاتھوں عمل آیا۔پہلادوراظہارِخیال پرمشتمل رہا،بعدمیں مشا عرےمیں سبھی شعراءنےعمدہ کلام پیش کیا۔ہردوتقاریب کی مسندِصدارت پرصغیراحمدخان سابق چیف جنرل مینیجر(ایم۔ایس۔ای۔ڈی۔سی۔یل)مہاراشرجلوہ افروزتھے۔بطورِمہمانا نِ خصوصی محمدضیاالدین مدیرہفت روزہ ریجنل نیوز و عبدالمنان سرمقامی امیرِجماعت اسلامی ہند،ومحمد اسلم سرشریکِ محفل رہے۔الطاف اقبال کی شاعری وفنی نکات پرصغیراحمدخان،محمدضیاءالدین،عبدالمنان سر،محمداسلم سر،شفیع احمدشفیعؔ،ڈاکٹرنورالامین نےاظہارخیال فرمایا۔ مشاعرےمیں جن شعراءنےسامعین کواپنےکلام سےمحظوظ فرمایاان میں شفیع احمدشفیعٓ،عبدالواحدجاذبؔ،طاہرحُسین طاہرؔ ناندیڑ،طٰہٰ صدیقی,وحیداسلم،ڈاکٹریُوسف صابرؔ،سید کریم ﷲحسینی نیرؔ،کلیم کسک،فیروزسرؔوش،الطاف اقبالؔ۔ شاگرخان شاکرپرتوری،سیفی اعظمی سیفؔ،رئیس عاجزؔپرتو ری،امیرخان نادارؔ،رئیس الزماؔں،آصفؔ حسین انصاری،سیدر ضوان راویؔ،معاویہ عبدالکلام،جنید فاروقی جامیؔ،کےنام شا مل ہیں۔ جن سامعین نےرونقِ محفل کودوبالاکیاان میں سعید پاشا،حافظ شیخ مستقیم،افتخارالدین غزل سنگر،شیخ کیف، شیخ‌منور،فاروق خان،شہبازپٹیل،شیخ ساحل,شیخ ارکان، شیخ بلال شامل ہیں۔ پہلےدورکی نظامت کےفرائض شفیع احمدشفیعؔ نےومشاعرے کی نظامت ارشاد ضیاءنے بحسن و خوبی انجام دیے۔ہال تنگئ داماں کاشاکی رہا۔رات دیرگئے الطاف اقبال کےاظہارِتشکرپرمشاعرہ کااختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے