कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر میں تبادلہ شدہ اساتذہ کی الوداعی تقریب منعقد

مورخہ 6 دسمبر 2025 کو پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر میں تبادلہ شدہ اساتذہ کرام کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ رواں سال میں اسکول کے پانچ معلمین بذریعہ تبادلہ ضلع بھر کے دوسرے اداروں میں طعینات کیے گئے جبکہ ان کی جگہ نئے اساتذہ کا تقرر عمل میں آیا۔ تبادلہ ہو کر جانے والے معلمین کرام میں محترمہ سیدہ زینت باجی ، محترمہ مومن فرحت باجی ، محترمہ شیخ عرشیہ باجی ، محترمہ انصاری اخلاص باجی اور جناب چودھری شمس الدین سر شامل ہیں ۔ادارے کے صدر مدرس جناب شاہ طیب علی سر کی صدارت میں لیے گئے اس جلسے میں متذکرہ معلمین کرام کی خدمت میں گل پیش کیے گئے اور بطور یادگار طغرہ جات کی سوغات پیش کرتے ہوئے ان کی ادارے کے لیے خدمات کو سراہا گیا ۔ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے اساتذہ نے اپنی تقاریر پیش کیں۔ صدارتی خطاب میں جناب شاہ طیب علی سر نے پروگرام کا تکملہ کیا ۔بعد از شکریہ تمام حاضرین کے لیے ظہرانے کا پرتکلف اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کامیاب رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے