किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

’’محمد ‘‘ برطانیہ میں 2023 میں بھی لڑکوں کا بدستور مقبول ترین نام

لندن:16 دسمبر:برطانیہ میں 2023 میں لڑکے اور لڑکیوں کے مقبول ترین نام سامنے آ گئے ہیں۔ لڑکوں میں محمد کا نام بدستور ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے جبکہ لڑکیوں میں اولیویا کا نام واپس سرفہرست آگیا ہے۔ بے بی سینٹر کے ماہرین نے 2023 میں لڑکے اور لڑکیوں کے100 مقبول ترین ناموں کی فہرستیں جاری کی ہیں، جن میں ان کی سپیلنگ کے تغیرات بھی شامل ہیں۔ لڑکیوں کی فہرست میں گزشتہ سال کا مقبول ترین نام صوفیہ 2023 کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا کیونکہ اس نے گنتی کا طریقہ تبدیل کیا اور نام کے مختلف سپیلنگز شامل کئے۔ 2023 کیلئے لڑکیوں کے ٹاپ 20 ناموں کی فہرست حسب ذیل ہے۔ 1۔ اولیویا، 2۔ امیلیا، 3۔ اسلا، 4۔ للی، 5۔ آوا، 6۔ فریا، 7۔ آئیوی، 8۔ صوفیہ، 9۔ گریس، 10۔ ولو، 11۔ میا، 12۔ ازابیلا، 13۔ ڈیزی، 14۔ ایلسی، 15۔ ایوی، 16۔ فلورنس، 17۔ ایلا، 18۔ ایملی، 19۔ ایولین، 20۔ لونا۔ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ فلم، ٹیلی ویژن، میوزک اور رائل فیملیز کی مقبولیت کا ناموں پر اثر پڑتا ہے۔ آرگنائزیشن نے کہا کہ ولو، جو اس کے فوکلور البم میں ٹیلر سوئفٹ کے گانے کا نام ہے، دونوں فہرستوں میں مقبولیت کی سیڑھی بھی چڑھ گیا۔ ٹیلر (سوئفٹ) جیسے ناموں کی مقبولیت میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ جادوئی یا جادوگرنی پر مبنی ناموں جیسے لونا، سیج اور لیرا رکھنے کا رجحان سامنے آیا ہے جبکہ روایتی طور پر شاہی ناموں جیسے ولیم، چارلس اور ہیری کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔ لڑکوں کے ناموں میں محمد بدستور پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ نوح بھی برطانیہ میں والدین کی طرف سے منتخب کردہ دوسرا مقبول ترین نام ہے لیکن جیک تیسرے نمبر سے دسویں نمبر پر چلا گیا۔ 1۔ محمد، 2۔ نوح، 3۔ تھیو، 4۔ لیو، 5۔ اولیور، 6۔ آرتھر، 7۔ جارج، 8۔ لوکا، 9۔ فریڈی، 10۔ جیک، 11۔ ایتھن، 12۔ چارلی، 13۔ ہنری،14۔ آسکر، 15۔ جوڈ، 16۔ ایلفی، 17۔ آرچی، 18۔ لوکاس، 19۔ لیام، 20۔ ارلو۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے