कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، محمد اظہر الدین فخر الدین کا سادہ و آسان ،مثالی نکاح اور پروقار تقریب ولیمہ

ملکاپور: 14/اکتوبر ( محمد احسان سر ) آج ذات برادری ، حیثیت و رتبہ ، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور عہدوں کی دوڑ میں اور ارتداد و رسم و رواج ، جہیز ، نمود و نمائش ، بھاری اخراجات ، مناسب رشتے نہ آنے کی وجہ سے لڑکیوں کی شادیوں میں رکاوٹیں آرہی ہے اور لڑکیوں ، والدین اور خاندان کے لئے بے شمار مسائل پیدا ہوتے جارہے ہیں. جبکہ اسلام میں سہل ،سادہ و آسان نکاح کرنے پر خاص طور پر توجہ دی گئی ہے تاکہ رشتے ازدواج آسانی کے ساتھ منسلک ہو سکیں مسلم پرسنل لا بورڈ کے اصلاح معاشرہ اور سادہ و آسان نکاح مہم کی کوششوں اور جدوجہد سے آسان و مسنون نکاح کے بہترین نتائج دیکھنے میں آرہے ہیں. اسی نسبت سے ملکاپور صیقل پورہ حمید چوک کے محمد فخرالدین کے فرزند محمد اظہر الدین 13 جولائی 2025 کو بدنیرہ بھولجی میں رشتہ طے کرنے کے لئے گںٔے تھے مگر دونوں خاندانوں کی مرضی اور اتفاق رائے سے رشتے طے کرنے کی نشست سادہ و آسان مسنون عقد نکاح میں بدل گںٔی اور دولہا اور دولہن بے جا رسومات سے پاک فریضہ اسلامیہ و شریعت کے مطابق 13 جولائی 2025 کو رشتہ ازدوج سے منسلک ہوگئے. ڈھاںٔی ماہ بعد دولھن کی رخصتی دی گئی اور 11 اکتوبر 2025 بروز اتوار صبح 12 بجے مولانا آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول ملکاپور کے احاطے میں محمد اظہر الدین کا شاندار و پر وقار تقریب ولیمہ کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر تقریب دعوت ولیمہ میں صحافی محمد احسان سر ، مجاہد پٹیل ، سید آصف میر ، شیخ نثار و شہر و اطراف کے خاص و عام شخصیات نے شرکت فرمائی اور شکم سیر ہوکر لذیذ و نفیس ضیافت دعوت ولیمہ سے سیریاب ہوئے اور دولہا محمد اظہر الدین اور والد متحرم محمد فخرالدین، اعزہ فرید بھائی ، احفاظ بھائی ، اکرام الدین ، سید وسیم واںٔیر مین ، محمد حفاظت ، محمد عظیم و دیگر کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا. معلوم ہوکہ ایسے پر آشوب دور و ماحول میں یہ قدم ایک اچھی کوشش ، ایک اچھی مثال ہے اور قابل تقلید امر ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے