कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں نشہ مُکتی مہم کے تحت بیداری پروگرام کا انعقاد

جلگاؤں: یکم؍ اگست ( راست) حکومتِ مہاراشٹر کی "نشہ مُکتی مہم” کے تحت اقراء شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون، جلگاؤں میں طلبہ میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلبہ کو منشیات، تمباکو، گٹکھا، شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء کے جسمانی، ذہنی اور سماجی نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔ مقررین نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ خود بھی نشہ سے دور رہیں اور اپنے اہلِ خانہ اور معاشرے کو بھی اس کے نقصانات سے آگاہ کریں۔پروگرام میں پرنسپل ریاض شاہ سر، سپروائزر ذاکر بشیر سر، عتیق شیخ سر اور صابِر شیخ سر اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔ آخر میں تمام طلبہ نے نشہ سے پاک معاشرہ قائم کرنے کا عہد کیا۔نشہ مکت ابھیان کے انعقاد پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، سکریٹری اعجاز احمد ملک صاحب نے پرنسپل اور جملہ اسٹاف کو مبارک باد پیش کیں ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے