कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

نکہت انجم کو مہارشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کا ’’مثالی معلمہ ایوارڈ‘‘ تفویض

جلگاؤں( نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی) اردو ادب، تحقیق اور تدریس کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی نے ضلع پریشد اردو بوائز اسکول بودوڈ ضلع جلگاؤں میں تدریسی خدمات انجام دینے والی معلمہ نکہت انجم ناظم الدین کو سال ۲۰۲۲ء کا ’’مثالی معلمہ ایوارڈ‘‘ تفویض کیا۔ یہ ایوارڈ اُن معلمین کو عطا کیا جاتا ہے جو تدریس کے ساتھ ساتھ علمی و ادبی خدمات کے ذریعے سماج پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کریں۔یہ پُروقار اور رنگا رنگ تقریب ۸ اکتوبر۲۰۲۵ء کو ڈوم اسٹیڈیم ورلی، ممبئی میں منعقد ہوئی۔جس میں معزز مہمانانِ خصوصی اور اکیڈمی کے ذمہ داران نے نکہت انجم کو شال اور ٹرافی پیش کر کے اس اعزاز سے نوازا۔نکہت انجم ایک فعال معلمہ، ادیبہ اور پی۔ایچ۔ڈی ریسرچ اسکالر ہیں، جن کی تدریسی محنت، تحقیقی و تخلیقی مضامین اور علمی و ادبی سرگرمیوں نے اس انتخاب کو مزید معتبر بنایا۔قابلِ ذکر ہے کہ وہ اب تک قومی و ریاستی سطح پر مختلف اداروں کی جانب سے کئی اعزازات حاصل کر چکی ہیں۔ جن میں تدریس، تحقیق اور ادب کے شعبوں میں اُن کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ایک معلمہ اور ریسرچ اسکالر کی حیثیت سے یہ تازہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے باعثِ افتخار ہے بلکہ علمی و ادبی حلقوں میں بھی خوشی و مسرت کا باعث بن رہا ہے۔ افراد خاندان ،احباب، اہلِ ادب، رفقائے کار اور طلبہ نے نکہت انجم کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے مزید علمی و تخلیقی کامیابیوں کی دعا کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے