किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو، کسی آفت میں مبتلا نہ کرے

یہ عجیب اتفاق تھاکہ میں اور میرے دوست شیخ اعجاز اور علیم صاحب ہم تینوں کی ریٹائر منٹ کی کاروائی ایک ساتھ داخل دفتر ہوئی۔اس وقت ایسا لگا گویا ہم تینوں ایک ساتھ ہی رخصت ہونے والے ہیں ۔ مگر آج جب محمد عبدالعلیم صاحب کی رخصتی کا دن آیا تو من ایک دم اداس ہوگیا۔ پتہ نہیں کیوں؟ حالاں کہ نہ وہ میرے ہم مکتب تھے نہ میرے شب و روز کے ساتھی۔ البتہ جب کبھی ان سے ملاقات ہوتی بہت پرُ اثر ہوتی تھی ۔برسوں سے شناسا لوگ بھی وہ تاثر قائم نہیں کر پاتے جواُن کی ایک ملاقات کا اثر مجھ پر تادیر قائم رہتا ہے۔
میں نے ہمیشہ نوٹ کیاکہ وہ ملنے والے کے حالات اور مستقبل سے پوری دلچسپی رکھتے ہیں ، مخاطب کی غور سے بات سنتے ہیں ، خیر خواہی کے جذبے سے ملتے ہیں ، اس کی تکالیف سے متاثر ہوتے ہیں، اس کے ساتھ مہربانی سے پیش آتے ہیں ۔ مادی مفادات کو بنیاد بناکر کبھی کسی سے دوستی نہ کرتے ہیں۔ پور ی لگن کے ساتھ ذمہ داریاں کو نبھا تے ہیں۔آپ کی ان ہی ممتاز صفات کی وجہ سے ان کی سبکدوشی آج خانہ دل کی ویرانی میں چبھن پیدا کرنے لگی ہے ؟

آج ان کے لیے درج ذیل اشعار میری دعا کی ترجمانی کررہے ہیں ۔

زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
کسی آفت میں‌مُبتلا نہ کرے
یہ بہاریں‌ جہاں جہاں جائیں
کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے
تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے

ہدیہ خلوص
شیخ ذاکر(فیض العلوم ہائی اسکول ناندیڑ)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے