कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 3؍اکتوبر کو درگا دیوی وسرجن جلوس کے موقع پر اہم راستے عام ٹریفک کیلئے بند، متبادل راستوں کا اعلان

ناندیڑ: 2؍اکتوبر (نمائندہ اعتبار) 3؍اکتوبر 2025 کو شہر کے مختلف علاقوں سے درگا دیوی وسرجن جلوس نکالے جائیں گے۔ اس موقع پر شہری ٹریفک میں رکاوٹ اور بھیڑ بھاڑ سے بچنے کیلئے ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 36 کے تحت خصوصی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس اعلامیہ کے مطابق صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کئی اہم راستے عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔
بند رہنے والے راستے:
برقی چوک تا پرانا مونڈھا۔
پرانا مونڈھا، دینا بینک، مہاویر چوک، تروڈیکر مارکیٹ، وزیرآباد چوک، کلا مندر، شیواجی نگر تا آئی ٹی آئی چوک۔
راج کارنر تاآئی ٹی آئی چوک، ورکشاپ ٹی پوائنٹ اور شری نگر روٹ۔
راج کارنر تا تروڑا ناکہ۔
سڈکو؍ہڈکوسے کوٹھا ناکہ، نئے پل سے پرانا مونڈھا۔
پرانا مونڈھا سے نیا پل، سڈکو ہاڈکو روٹ۔
ٹریفک کیلئے متبادل راستے:
برقی چوک سے پرانا مونڈھا آنے والی ٹریفک محمد علی، بھنگار لائن، گٹی کریشن چوک، بافنا ٹی پوائنٹ روٹ کا استعمال کرے گی۔
پرانا مونڈھا سے راج کارنر جانے والی ٹریفک ابچل نگر، یاتری نواس، انا بھاؤ ساتے چوک، نیاگارجنا ٹی پوائنٹ، آنند نگر، بھاگیہ نگر، ورکشاپ کارنر روٹ سے گزرے گی۔
وزیرآباد چوک سے شری نگر ورکشاپ جانے والی ٹریفک تیرنگا چوک، پولیس ہیڈکوارٹر کارنر، لال واڑی انڈر برج، شیواجی نگر(پیلی گرنی) سے گزرے گی۔
روی نگر، پرانا کوٹھا، گووردھن گھاٹ پل سے شہر آنے والی ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر کارنر، لال واڑی انڈر برج، شیواجی نگر سے گزرے گی۔
سڈکو؍ہڈکوسے آنے والی ٹریفک سائی کمان، روی نگر، گووردھن گھاٹ، تیرنگا چوک، پولیس ہیڈکوارٹر کارنر، لال واڑی انڈر برج، شیواجی نگر روٹ اختیار کرے گی۔
پرانا مونڈھا سے سڈکو ہڈکو جانے والی ٹریفک بھگت سنگھ روڈ، کویتا ہوٹل، بافنا، دیگلور ناکہ اور پرانا پل روٹ سے گزرے گی۔
پولیس انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعین کردہ راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وسرجن جلوس کے دوران امن و امان اور ٹریفک نظام برقرار رہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے