किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا

شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہم
آندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے
درس و تدریس ایک ایسا پیشہ ہے جو انسان کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دیتا ۔ استاد اپنی خدمات سے سبکدوش ضرور ہوتا ہے مگر وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے ٗ اپنے طالب علموں اور اپنے ساتھیوں کے دلوں میں۔ آج کے اس پر فتن دور میں جہاں انسان صرف اپنی خوشیوں کے حصار میں ڈوبا رہنا زیادہ پسند کرتا ہے جو اپنے حصے کا تنکا بھی کسی پر خرچ کرنے کیلئے تیارنہیں ہوتے ایسے دور میں ، میں آپ کو ایک ایسے شخص سے روبرو کروانا چاہتی ہوںٗ جس کا مکمل وجود ہی دوسروں کے دکھ درد کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے. ۔۔۔۔۔جی ہاں ! ۔۔۔موصوف میرے مدرسہ کے ساتھی ہیں یعنی جناب عبد العلیم صاحب۔موصوف سے میرا رابطہ گر چہ زیادہ نہیں ہے فقط سلام علیک گا ہے بہ گا ہےہوتا رہتا تھا۔ چند دن سر کی انچارج شپ میں کام کرنے کا بھی موقع میسر آیا۔ کسی کو جاننے کیلئے عرصہ دراز کا تعلق ضروری نہیں۔ چند لمحات کی گھڑیاں ہی کافی ہوتیں ہیں۔
دراصل میرے سفرِحج کے دوران سر کی بڑی ہمشیرہ میرے ساتھ تھیں۔ جو سر کی طرح ہی مخلص ٗ پُروقارٗ گفتگو میں اتنی شیرینی تھیں کہ بندہ پہلی ہی ملاقات میں گرویدہ ہو جائے ۔ جب میں نے اپنا تعارف کرایا تو کہنے لگیں کہ آپ کے ساتھ ہمارے "خواجہ میاں” بھی ہیں ۔چوں کہ ہم سرکے گھریلو نام سے واقف نہ تھے اس لیے ہم نے کبھی اُن کی باتوں پر توجہ نہ دی۔ مگر دورانِ سفر وہ اکثر اپنےبھائی کا ذکر اس بہترین انداز میں کرتیں جیسے ماں اپنے بچے کی خوبیاں گنواتی ہے ۔ایسے ہی میں نے اُن سے کہا ۔۔۔۔” قمر باجی آپ بار بار جن خواجہ میاں کا ذکر کرتیں ہیں۔ ہم انھیں نہیں جانتے؟۔۔۔ تووہ پیشانی پر بل ڈالے بڑی معصومیت سے کہنے لگیں ٗ ” واہ ۔۔۔! پورا مدرسہ ہمارے خواجہ میاں سے واقف ہے اور آپ ہی نہیں جانتیں . تب سر کے بھانجے رضوان نے کہا۔ باجی … امی دراصل عبد العلیم سر کی بات کر رہی ہیں ۔ تب ہم نے کہا۔ اچھا تو آپ جونیئر علیم سر کی بات کر رہی ہیں. تب میں نے جانا کہ اپنی بہنوں کا مان اپنی بھانجیوں اور بھانجوں کے جانثار رماموں جان کے بارے میں۔.
واقعی علیم سر کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔سرکا وجود ہی ان کی مکمل شخصیت کا منہ بے بولتا ثبوت ہے۔ ہر وقت چہرے پر مسکر اہٹ لئیے . اپنے سے چھوٹوں کو بھی اہمیت دینے والا انسان . بے لوث خدمات کا جذبہ رکھنے والا دل لیے اپنی ذات کو دوسروں کیلئے وقف کرنا جن کا خاص وصف رہا ہے۔ آج انسان اپنوں سے دور بھاگنے کی کوشش کرتا ہے تو جان پہچان والوں کو یاد رکھنا ضروری بھی نہیں سمجھتا. پر علیم سر کے دوست کی بیٹی میری کلاس کی طالبہ تھی ۔ سربذاتِ خود مجھ سے ملنے آئے۔ بڑے ادب و احترام سے جو سر کی ذات کا خاصہ ہے۔ بچی کے بارے میں بتایا۔ اسکے گھریلو حالات سے واقف کروایا . روزانہ اسے اپنی گاڑی پر لاتے۔ اسکے تعلیمی حالات سے واقفیت حاصل کرتے۔ فکر مند بھی ہوتے ۔ صرف دوستی کیلئے ایسا جذبہ رکھنے والا انسان کوئی عام آدمی نہیں ہوسکتا ۔ اس کی کامیابی پر اتناخوش ہوتے جیسے ایک باپ اپنی اولاد کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے ۔
اس شہر میں کتنے چہرے تھے کچھ یاد نہیں سب بھول گئے
اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا
سر سے وابستہ تمام واقعات کو لفظوں کا جامہ پہنانا مانوسمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے ۔ ادارہ آپ کی خدمات کو ہمیشہ خراجِ تحسین پیش کرتا رہے گا۔ ادارہ آج ایک ایسے گوہر نایاب سے جدا ہو رہا ہے جس کا نعم البدل ملنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔ سر کے اہل خانہ سے بھی ملاقات رہی جس طرح ہم سر کی شخصیت سے واقف ہیں. اسی طرح سر کے اہل خانہ بھی اسی ملنساری اور محبت کی پروردہ لگیں ۔
اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں خدا ئے بزرگ و برتر آپ کو اپنے سایہ عافیت میں رکھے ۔صحت کاملہ کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے ۔تمام دلی خواہشات کی تکمیل کے ساتھ سعادت بیت الله نصیب کرے۔اور نہیں بھی سر کے نقش قدم پر چل کر لے لوث خدمت کرنے کا جذبہ عطا فرمائے (آمین)

بشکریہ
سیدہ تنویر کوثر سید ناظم علی(معلمہ مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ)

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے