कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے سینئر صحافی محمد صادق کو بہترین صحافتی ایوارڈ 

ناندیڑ:29؍ستمبر(نامہ نگار)مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی کی جانب سے دیا جانے والاصحافتی ایوارڈ کے لیے ناندیڑ کے سینئرصحافی اور روزنامہ کامل یقین کے ایڈیٹر محمد صادق کو بہترین صحافتی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہر سال مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے افراد کو ایوارڈز دے کر نوازتی ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے سال 2021 کے لیے دیا جانے والا یہ ایوارڈ 6 تا 8 اکتوبر کے درمیان ممبئی میں منعقد ہونے والے شاندار تقریب میں دیا جائے گا۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے اُردو زبان و ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ شعبہ صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بھی صحافتی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ اردو اکیڈمی ممبئی نے اس بار سال 2021، 2022 اور 2023 کے ایوارڈس کا اعلان کیا ہے۔ سال 2021 کے بہترین صحافتی ایوارڈ کے لیے ناندیڑ کے سینیئر صحافی و روزنامہ کامل یقین کے ایڈیٹر محمد صادق کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ محمد صادق گزشتہ کئی برسوں سے اس شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اُنہیں یہ ایوارڈ ڈکلیئر ہونے سیاسی، سماجی اور ملی تنظمیوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے