कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: 18 سال مکمل کرنے والے نوجوانوں کے ووٹر لسٹ میں نام شامل نہ ہونے پر خدشات

ناندیڑ: 18؍ستمبر (نمائندہ اعتبار) سماجی کارکن عبدالرحیم پٹیل نے ضلع کلکٹر ناندیڑ کو ایک عرضی پیش کرتے ہوئے انتخابی فہرست میں نئے ووٹروں کے اندراج کے سلسلے میں درپیش سنگین مسئلہ کی نشاندہی کی ہے۔عرضی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے منظور شدہ رہنما خطوط کے باوجود آن لائن فارم نمبر 6 بھرنے میں بڑی رکاوٹ سامنے آرہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سال 2007 ءمیں پیدا ہونے والے اور 18 سال مکمل کرچکے نوجوانوں کے فارم قبول نہیں کیے جارہے، جبکہ 1؍اکتوبر 2006ء کو پیدا ہونے والے درخواست گزاروں کے فارم آن لائن سسٹم میں منظور ہو رہے ہیں۔اس تکنیکی خامی کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2007 ءمیں پیدا ہونے والے اور اس وقت 18 سال مکمل کرچکے نوجوان اپنے پہلے حق رائے دہی سے محروم رہ جائیں گے۔عبدالرحیم پٹیل نے کلکٹر ناندیڑ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر رہنما اصولوں کے مطابق ضروری اصلاحات کریں اور 2007 ءمیں پیدا ہونے والے نوجوانوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کی سہولت فراہم کریں، تاکہ وہ آئندہ انتخابات میں اپنا پہلا ووٹ ڈال سکیں۔ساتھ ہی انہوں نے آن لائن فارم نمبر 6 کے رہنما اصول اور تاریخِ پیدائش سے متعلق دستاویز بھی ضمیمہ کے طور پر کلکٹر آفس میں جمع کرائے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے