कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یشونت کالج ناندیڑ میں ڈی ٹی پی اورگرافک ڈیزائنگ پر خصوصی لیکچر کا اہتمام

ناندیڑ:18 ستمبر (راست):- شعبہ اردو یشونت مہاودیالیہ ناندیڑ کی جانب سے طلبہ کو ڈی ٹی پی اور ڈیزائننگ کی بنیادی معلومات فراہم کرنے، اردو ڈی ٹی پی کے ذریعے روزگار کے مواقع اور طلبہ میں اسکل ڈیولپمنٹ کی خاطر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ اسماک پبلی کیشنز کے مالکان اطہر کلیم احمد (مدیر ماہنامہ اقراء) اور سید رشید اللہ حسینی (مدیر روزنامہ بول چال) نے اس لیکچر میں بطور خاص شرکت کر طلبہ کو انپیج اردو سے متعلق بنیادی معلومات، اسے استعمال کرنے کا طریقہ کار اور بالخصوص اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے نیز اردو ڈی ٹی پی اور گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کے بعد روزگار کے مواقعوں پر روشنی ڈالی۔ واضح ہو کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت گریجویشن کے طلبہ میں اسکل ڈیولپمینٹ اور انھیں روزگار کے قابل بنانے کے لئے نصاب میں چند اضافی مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ جس کے تحت مختلف کالجز میں اس طرح کے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اسی ضمن میں آج یشونت کالج ناندیڑ میں بھی اس خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر شعبہ اردو ڈاکٹر شبانہ درانی صاحبہ نے کی۔ جبکہ پروگرام میں شعبہ اردو کے لیکچرار ڈاکٹر اظہر سر اور شیخ مزمل سر بھی شریک رہے۔ ان کے علاوہ گریجویشن کے سال دوم اور سوم کے طلبہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر شبانہ درانی نے لیکچر کے بعد اپنے خطاب میں اس بات کو واضح کیا کہ کسی ہنر کو سیکھنے کے لئے ایک یا دو لیکچرز کافی نہیں ہوتے، ساتھ ہی انھوں نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ طلبہ کی رہنمائی کے لئے آئندہ بھی شعبہ اردو کی جانب سے اس طرح کے پروگرامس کا اہتمام کیا جاتا رہے گا۔ دوران لیکچر طلبہ نے اردو ڈی ٹی پی اور ڈیزائنگ سے متعلق مختلف سوالات کے ذریعے اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر اظہر سر نے کی، شیخ مزمل سر کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے