कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ مدینتہ العلوم تحتانیہ نسوان منڈھائی ناندیڑکی برانچ قاضی محلہ ناندیڑ میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور یوم اساتذہ کی تقریب

ناندیڑ:15؍ستمبر (راست)مدرسہ مدینتہ العلوم تحتانیہ نسوان منڈھائی ناندیڑکی برانچ قاضی محلہ ناندیڑ ، کے طلباء وطالبات نے 10 ستمبر 2025 بروز بدھ بہت اہتمام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت باسعادت کی تعظیم و تکریم میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں حمد ، نعت ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر اپنے خیالات پیش کئے ، ننھے ننھے طلباء وطالبات نے بہت تعظیم و تکریم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کیا ، اللہ ان کے عمل کو قبول فرمائے ، آمین ۔
اس کے علاوہ دوسرے سیشن میں ان ہی طلباء وطالبات میں سے کئی نے یوم اساتذہ کے ضمن میں اپنے آپ کو استاد کے روپ میں پیش کیا ، اور اس نقل میں سبھی اسٹاف اساتذہ کا دل جیت لیا ، ان دونوں پروگرامس میں معلمہ انچارج صالحہ فاروقی نے اور معلمہ خوشبو فاطمہ نے بچوں کی تیاریوں میں بہت ساتھ دیا ، اسکول کی صدر معلمہ فاطمہ جمیل صاحبہ نے بچوں کی بہت حوصلہ افزائی کی ، دیگر برانچس کے اساتذہ میں سے سعدیہ فاطمہ ناندیڑ نے بھی تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ، سبھی معلمات نے خوشی کا اظہار کیا ، سبھی سرپرست نے اپنے بچوں کی رہبری کے لئے محترمہ صالحہ فاروقی صاحبہ کا شکریہ ادا کیا ، اور آئندہ بھی ہمیشہ اس طرح کے پروگرام کی توقع ظاہر کی اور دعاؤں سے نوازا ،الحمدللہ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے