कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ،مدینہ مسجد صیقل پورہ ،میں مدرس محمد زید عبدالرشید کا سادہ و آسان مثالی نکاح

ملکاپور: 2 ستمبر ( محمد احسان سر ) مدینہ مسجد صیقل پورہ، ملکاپور میں 31 اگست 2025 بروز اتوار بعد نمازِ عصر مرحوم عبدالرشید سر کے فرزند مدرس محمد زید ( زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور ) کا عقد نکاح نہایت آسان و سادگی کے ساتھ انجام پایا. اس پرمسرت موقع پر مفتی سید شہاب الدین صاحب ( امام و خطیب، مدینہ مسجد مرکز، صیقل پورہ ، ملکاپور، ضلع بلڈھانہ ) نے نکاح سے قبل اقرار نامہ کے حوالے سے مفصل بیان دیا اور شرکاء کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مہم میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ بعد ازاں حاضرین میں اقرار نامہ بھی تقسیم کیا گیا۔ نکاح کی خاص بات یہ رہی کہ ہر قسم کی بدعات وخرافات سے پاک رہا، یہاں تک کہ کھانے کا بھی کوئی نظم نہیں رکھا گیا، جو کہ ماشاء اللہ! سادگی کی نہایت عمدہ مثال اور قابلِ تقلید پہل رہی ۔ اس سے قبل بھی محترم محمد ذاکر کلیم ( نور فیملی، بارہ داری، ملکاپور ) کی پہلی دختر کا نکاح اسی طرح سادگی کے ساتھ انجام پایا تھا اور اس بار بھی دوسری دخترِ نیک اختر کا نکاح سادگی کے ساتھ مرحوم عبد الرشید عبدالعزیز سر کے لختِ جگر، عزیزم محمد زید ( مدرس، زیڈ اے اردو ہائی اسکول ملکاپور ) سے نہایت سادگی و مبارک روایت کے ساتھ و مطابق ہوا. نکاح کے وکیل جو لڑکی کے ولی بھی ہے محمد ذاکر کلیم تھے اور گواہان میں انکے چچا جان اکرام عبدالرحیم عبدالعزیز اور عبدالرحمن عبدالعزیز نے اپنی ذمہ داری بحسن وخوبی نبھائی۔ اِن سبھی حضرات نے تکبیرِ اُولٰی کے ساتھ نماز ادا کی اور فوراً بعد نکاح کی کاروائی عمل میں آئی. وقت کی پابندی کا خصوصی طور سے اہتمام کیا گیا۔ یہ نکاح نہ صرف شریعت کے عین مطابق بلکہ سماج میں سادگی کو فروغ کے حوالے سے بھی ایک روشن و جامع مثال بن گیا .اس مبارک و پرخلوص موقع پر الحاج رشید خان جمعدار سابق صدر بلدیہ ، حاجی محمد عثمان ماسٹر ( ناںٔب صدر اقلیتی شعبہ بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی ) ، محمد کلیم نور ، اسماعیل نور ، محمد عرفان نور، محمد جمیل جمعدار ، محمد اشتیاق جمعدار، محمد جاوید عزیز جمعدار ، ایوب شاہ سوشل ورکر و دیگر معززین موجود تھے ۔تصویر میں محمد حفیظ الرحمن بابو صاحب ، امام و خطیب مفتی سید شہاب الدین، صیقل پورہ مدینہ مسجد مرکز، سید اضغر عرشی ( معاون کنوینیٔر مسلم پرسنل لاء بورڈ ) ، لڑکی کے والد محمد ذاکر محمد کلیم نور، نوشہ محمد زید عبدالرشید ، چاچا عبد الرحیم سر ، مدرس محمد رضوان محمد عثمان ماسٹر ، انصار بھائی کارنجہ لاڈ ، صحافی محمد احسان سر ، ڈاکٹر عادل محمد ابراھیم نور ،چاچا عبدالرحمان ، مولوی حافظ زبیر ، بھائی محمد جنید ، محمد سہیل محمد ابراھیم نور کو دیکھا جاسکتا ہے. شیخ صادق بسم اللہ، شیخ انش شبیر ، اشفاق رحمتہ اللہ خان ، شیخ صابر ، ارشد اقبال ، عارف بھائی بکری والے و دیگر نے بھر پور تعاون کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے