कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یو ای ایس مہیلا مہا ودد یا لیہ سولاپوراسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ثمینہ اسٹیٹ ایوارڈسے سرفراز

شولاپور :2؍ستمبر (ای میل)شہر شولاپور کی مشہور و معروف تعلیمی درسگاہ یو ای ایس مہہیلا مہا وددیالیہ سولاپور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ثمینہ کو تدریسی میدان میں اُنکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ہفتہ وارپیپر پریم متر کے ایڈیٹر رضوان سر نے بروز اتوار کو31 اگست 2025 کوسماج کلیان کیندر میں اس پروگرام کا انعقاد کیا۔ راجیہ سیوا رتن سمان سے سرفراز کیا گیا ۔ڈاکٹرثمینہ سیّد اُردُو مضمون کی ماہر اور تجربہ کاراسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ آپ نے گذشتہ کئی سالوں سے طالبات کو علم کے زیورسے آراستہ کیا ہے ۔بڑی کثیر تعداد میں شہر کی معروف ترین شخصیات عارف مہا پور،ڈاکٹر کا نیٹ کر، چھبرے سر ، شری امول ،باپو شندے ،شری راجہ بھائی ،سرور دے ،شری وجے کمار دشمک،متین باغوان ،ایڈوکیٹ جاوید ،پنیہ شلوک ،اہلیہ دیوی ہولکر ،شولاپور یونیورسٹی شو لاپور کی اسسٹنٹ پروفیسر عائشہ پٹھان میڈم،سوشل کالج سے اسسٹنٹ پروفیسر تسلیم وڈو،مرزا میڈم ،ایم اے پا نگل ہائی سکول سے اشبانہ شاہ بھائی اور عائشہ ملا میڈم وغیرہ نامی گرامی شخصیات نے اس اس پروگرام میں شرکت کی اور سبھی انعام یافتہ اعزاز یافتہ ٹیچرز کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی ۔ سبھوں کی شرکت اور انکی موجودگی کی وجہ سےیہ پروگرام پائے تکمیل کو پہنچا ۔ ڈاکٹر ثمینہ سیّد کو یہ باوقار ایوارڈ تفویض کیے جانے پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر نکہت شیخ میڈم،ڈاکٹر نا یا ب میڈم، ڈاکٹر دکشت سر،گلنار میڈم ،ڈاکٹر عارف سر، ریسہ میڈم، سنگمترا میڈم،امام سر ، غیر تد ریسی،عملہ ،سینئرکلرک منیر سر،قیوم سر دیگر اسٹاف ممبران نے مبارکباد پیش کی، اسی طرح طالبات نے بھی اعزاز یافتہ ڈاکٹر ثمینہ سیّد کو مبارک باد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے