कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اپنے گاؤں سے دلی جذبات کا اظہار

تحریر:مولانا محمد سفیان ،مکتھل ،حیدرآباد
متعلم افتاء الف دارالعلوم حیدرآباد

وطن سے محبت ہر آدمی کے اندر فطری طور پر ودیعت کی ہوئی ہے؛ اس لیے کہ اس کے ساتھ زمانہ طفولیت کی حسین یادوں کا تسلسل ہوتا ہے، جس کے دل فریب، دل رباء و دلکش نظارےقلب ونگاہ میں فرحت وانبساط کا سامان مہیا کرتے ہیں،جب انسان شہر کی ناموافق آب و ہوا ،پریشان کن حالات سے اکتا ہٹ کا شکار ہوتا ہے تو کچھ لمحوں کے لیے گاؤں کے خو شگوار موسم، ہری بھری ہریالی، پر فضاء ہؤا سے سیرابی حاصل کرتاہے ،ایک گاؤں کے باسی کےلئے ان ظاہری محاسن کے پس پردہ وہاں کے باشندوں کی صاف دلی،بناوٹی تکلفات سے عاری ہونا، ہر ایک کے غم میں شریک ہونا ہے اسلام کے یہی وہ بلند وعالی اخلاق ہیں جو عجمی ممالک میں اسلام کی اشاعت کا سبب بنے ؛لیکن اس کے تقابل میں اہلیان شہر کو دیکھیں تو مختلف قسم کے مصروفیات ومشاغل ،قطع رحمی کا عمومی مزاج ،مفاد پرست ، باہمی حسد اس جیسیے اوصاف کے حامل ہوتے ہیں ؛اس لئے کہا جاتا ہے حیاۃ البدویۃ احسن حال من حیاۃ البلاد
یعنی گاؤں کی زندگی سکونت کے اعتبار سے شہری زندگی سے اچھی ہوتی ہے ۔
چنانچہ میں دیہات کی زندگی پر اپنے دلی احساسات کی عکاسی شاعر کے اس شعر سے کرتا ہوں۔
شہر کی اس بھیڑ میں چل تو رہا ہوں
ذہن میں پر گاؤں کا نقشہ رکھا ہے
اسی لیے ہرشخص کو اپنے گاؤں کی محبت دل ودماغ میں پیوست ہوتی ہے شریعت کے احکامات کا بغور مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ شریعت نے بھی اس کی رعایت کی ہے اسی بناء پر اسلام نے شفعہ کے مسائل کو بیان کیا ہے تاکہ پڑوسی کے ایذاء رسانی کی وجہ سے اسے اپنا گاؤں اپنی بستی چھوڑنے کے بجائے خود اس زمین کو بائع سے خرید لے آخر میں اللہ تعالیٰ سے یہ بندۂ ناتواں اس بات کا طلبگار ہے جس طرح دنیاء کا عارضی ٹھکانے سے ہمیں جس طرح کا لگاؤوتعلق ہے اسی طرح دار آخرت کی بھی تڑپ و کڑھن اس کی بھی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین _

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے