कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر روما تانبولی گاؤں سے یو پی ایس سی تک۔۔۔

تحریر:نجم فاروقی، ڈائریکٹر سینٹر فور ایجوکیشنل ایکسیلنس، پربھنی
( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )

ڈاکٹر روما تانبولی نے یو پی ایس سی کے ذریعے لیے گئے امتحانات میں پورے ملک میں چودھوواں مقام حاصل کیا اور مہاراشٹر میں پہلا مقام حاصل کیا۔ اس امتحان میں کامیابی کے بعد وہ مرکزی حکومت کے ایوش محکمہ میں اسٹیبلش ڈیپارٹمنٹ کی ایک گریڈ ون آ فیسر ہوں گی۔واضح رہے کہ یو پی ایس سی (Union Public Service Commission) کا مقصد اہل اور مخلص افراد کو ہندوستان کی سول سروسز میں منتخب کرنا ہے۔یہ اہم انتظامی، پولیس، خارجہ اور ریونیو خدمات کے لیے منصفانہ، شفاف اور میرٹ پر مبنی امتحان لیتا ہے۔ یو پی ایس سی مرکزی حکومت میں فرسٹ کلاس آفیسرز کے لئے امتحانات کا انعقاد کرتا ہے اور اہل امیدوار کو انٹرویو کے ذریعے منتخبکرتا ہے ۔ یو پی ایس سی حکومت کے لئے مشاورتی کرداربھی ادا کرتا ہے جیسے بھرتی کے قوانین بنانا اور ترمیم کرنااور تادیبی معاملات کی دیکھ بھال کرنا ۔ گنگا کھیڑ ،ضلع پربھنی کے ایک چھوٹے سے دیہات رانی ساور گاؤں سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر روما تانبولی نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں ہی حاصل کی۔ انہوں نے’ بی اے ایم ایس ‘کی تعلیم ناندیڑکے سرکاری میڈیکل کالج سے پوری کی ۔اس کے بعد انہوں نے ایم ڈی کی تعلیم کے بجائے مسابقتی امتحان /تعلیم کو اہمیت دیUPSC ۔ ناگپور جا کر اس کی تیاری شروع کر دی۔ کڑی محنت ،مصمم ارادہ اور اپنے ماں باپ کے حوصلہ افزائی کے سبب اس امتحان میں پورے ملک میں چودھواں اور مہاراشٹر میں پہلا مقام حاصل کیا۔ ڈاکٹر روما تانبولی کی اس کامیابی میں طلبہ کے لیے خاص کر طالبات کے لیے کئی اسباق ہیں۔ لڑکی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے ارادوں کو بلند رکھا۔ چھ بہنیں ہونے کے باوجود لڑکے اور لڑکی والی ذہنیت سے خوفزدہ نہ ہوئی۔ والد صاحب ایک منڈپ ڈیکوریشن کا کام دیکھتے ہیں ۔اس حقیقت نے شرمندگی یا احساس کمتری کا شکار ہونے نہ دیا۔ ڈاکٹر روما تانبولی کے سرپرست بھی ایک مثال ہے۔ گنگا کھیر تعلقے کے رانی ساورگاؤں میں رہنے والے جناب مزمل تانبولی اور ان کی اہلیہ کی چھ لڑکیاں ہیں ۔جن میں ڈاکٹر روما کو ملا کر تین لڑکیاں ڈاکٹر ہیں۔ ایک بینک مینجر اور دو انجینیئر… بیٹیوں کو اعلی تعلیم سے آ راستہ کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ہمت جناب مزمل تانبولی اور ان کی اہلیہ نے دکھائی، اسی کا نتیجہ ہے کہ آ ج ان کی ایک بیٹی نے یو پی ایس سی کی شکل میں دہلی فتح کر چکی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے ملت کے ہر ماں باپ اور ہر بیٹی میں یہ خواہش اسی طرح کی محنت، لگن، مصمم ارادے اور جدوجہد کی سوچ پروان چڑھے ۔ ملت کی ہر بیٹی اسی طرح کامیابی سے ہمکنارہو۔ آ مین۔۔۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے