कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء اردو ہائی اسکول میں بامقصد پیرنٹس-ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد

والدین اور اساتذہ کے درمیان رشتہ مضبوط بنانے پر زور

پربھنی :26؍اگست( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) 25 اگست 2025 ثناء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام چلنے والا ادارہ اقرا ءاردو ہائی اسکول صوبیدار نگر درگا روڈ پر بھنی ایک معیاری ادارہ ہے،اقراءاسکول میں آج ایک شاندار اور بامقصد پیرنٹس، ٹیچرز میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس اجلاس کی صدارت ادارہ کے سیکرٹری حاجی سید مجاہد علی سر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجم میڈم نے انجام دیے۔پروگرام کا آغاز روح پرور انداز میں قران وہ نعت سے ہوا۔ نظامی برہان سر نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی جس سے محفل کا سماں ایمان افروز ہوگیا۔اساتذہ کے پُرمغز خیالات اس کے بعد انور سر نے اپنے خطاب میں سوال رکھا: "جب ہم اپنے بچوں کو اسکول بھیجتے ہیں تو ہماری اصل خواہش کیا ہوتی ہے؟”۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محض علم کافی نہیں بلکہ تعلیم کے ساتھ تربیت اور عمل ہی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے۔اس سلسلے کو اگے بڑھاتے ہوئے نظامی برہان سر نے سورہ شعرا ءکی آیت نمبر 50 کی تلاوت کی جس میں اللہ تعالی نے اولاد کو عظیم نعمت اور امانت قرار دیا ہے ۔برہان سر نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے اولاد تمہارے پاس بہترین تحفہ ہے ایک بہترین نعمت ہے چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی اللہ تبارک و تعالی نے جو نعمت تمہیں سونپی ہے اور جو امانت تمہیں دی ہے اللہ تبارک و تعالی روز محشر میں اس کے تعلق سے تمہیں سوال کرے گا کہ تم نے ان کی زندگی کیسے بہتر بنائی ہے۔عرشیہ میڈم نے بچیوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی کی اہمیت پر گفتگو کی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ والدین اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بچیوں کو نیک اخلاق و مضبوط بنیادوں کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔ہیڈ ماسٹر کا تفصیلی جائزہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر سید مشتاق علی سر نے اسکول میں جاری مختلف تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور والدین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکول کی کامیابی والدین کے بھرپور تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے پیرنٹس کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی موجودگی اور تعاون ہی بچوں کی کامیابی کی ضمانت ہے صدرِ اجلاس حاجی سید مجاہد علی سر نے اپنی تقریر میں کہا کہ والدین اور اساتذہ کا رشتہ بچوں کے بہتر مستقبل کی اصل بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی میٹنگز کا مقصد صرف مسائل پر بات چیت نہیں بلکہ معیارِ تعلیم کو بلند کرنا اور بچوں کی تربیت کو بہتر بنانا ہے۔اس کامیاب اجلاس میں اسکول کے اساتذہ کا بھرپور تعاون شامل رہا، جن میں انور سر، نظامی برہان سر، عمر سر، مقیم سر، اسماعیل سر، عشرت میم، انجم میم اور عرشیہ میم کے نام نمایاں ہیں۔ یہ بامقصد پیرنٹس-ٹیچرز میٹنگ دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔والدین اور اساتذہ کے درمیان مضبوط ربط پیدا کرنا۔تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی و اخلاقی تربیت کو ترجیح دینا۔اسکول کی سرگرمیوں اور منصوبوں سے والدین کو آگاہ کرنا۔ مستقبل کی بہتر تعلیمی حکمت عملی مرتب کرنا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے