कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فاطمہ پرائمری اسکول عائشہ کالونی میں طلبہ میں یونیفارم کی تقسیم

تعلیم ہی معاشرے کے تمام مسائل کا حل ہے: ڈاکٹر سمیع اللہ خان

پربھنی:8؍اگست( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام 7 اگست 2025 بروز جمعرات، دوپہر 2 بجے فاطمہ پرائمری اسکول، عائشہ کالونی پربھنی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد نہ صرف تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بلکہ طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارم کی تقسیم کے ذریعہ تعلیمی ماحول کو مزید مستحکم کرنا بھی تھا۔پروگرام کا آغاز امام مسجد عائشہ، حافظ سعید کی روح پرور تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد اقرا بنت سراج بیلدار نے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کر کے محفل کو معطر کیا۔ بعدہ تمام معزز مہمانان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اور گل پوشی کی گئی۔اس اجلاس میں مختلف دینی، تعلیمی اور سماجی شخصیات نے شرکت فرمائی، جن میں بطورِ خاص فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے معزز ذمہ داران شامل تھے۔اکبر علی خان صدر، فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی، ڈاکٹر سمیع اللہ خان معتمد، فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی، رفعت علی خان رکن، سوسائٹی، شیخ نظیر رکن، سوسائٹی، صدیقی معین الدین سر ، محترمہ انیس صدیقی صاحبہ ،محمد ثنا اللہ خان پرنسپل، فاطمہ جونیئر کالج، محمد صفی اللہ، صدر معلم فیض العلوم پرائمری اسکول ، مولانا عبدالقدوس ملی کے علاوہ مفتی شیخ ساجد ندوی ومفتی محمد سعید ندوی پروگرام میں طلبہ و طالبات میں اسکول یونیفارم کی تقسیم عمل میں آئی، جس سے نہ صرف والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بلکہ تعلیمی نظام کی فعالیت کا بھی اظہار ہوا۔اس موقع پر ڈاکٹر سمیع اللہ خان نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ تعلیم صرف حصولِ روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ انسان کی شخصیت کو سنوارنے اور معاشرے کو راہِ راست پر لانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ آج کا تعلیم یافتہ بچہ کل کا بیدار مغز معمار ہوگا۔”مفتی محمد ساجد ندوی نے اپنے خطاب میں تعلیم کو دینی و دنیاوی فلاح کا ستون قرار دیا ۔اور خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مولانا عبدالقدوس ملی نے سوسائٹی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ذمہ داران اس سوسائٹی کو مبارکباد پیش کی ۔مفتی سعید ندوی کی رقت امیز دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔پروگرام کی کامیابی میں یونس سر، سلمان سر، روبینہ میڈم، حمیرا میڈم، آفرین میڈم، روبینہ میڈم کی انتھک محنت شامل رہی، اس طرح کی خبر پریس نوٹ کو سید الطاف نے دی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے