कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پروفیسر ڈاکٹر شیخ محبوب (محبوب ثاقب) صدر شعبہ اردو کےعہدے پرفائز

اودگیر :7؍اگست ( پریس ریلیز)شعبہ اردو شیواجی کالج اودگیر میں برسر خدمت اردو زبان وادب کے استاد پروفیسرشیخ محبوب (محبوب ثاقب ) کو ان کی تعلیمی لیاقت ، تدریسی خدمات اور تحقیقی کارکردگی کے پیش نظر انھیں شیواجی کالج اودگیر کے صدر شعبہ اردو کے بطور منتخب کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر محبوب ثاقب کا شمار اردو کے نامور قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین قومی و بین الاقوامی سطح کے معتبر و موقر رسائل جیسے اردو دنیا دہلی،فکر و تحقیق دہلی، سب رس حیدرآباد، قومی زبان حیدرآباد،جدیدادب جرمنی،بیباک مالیگاؤں،توازن مالیگاؤں،تحریر نو ممبئی ، نقش نو الہ آباد ، عالمگیر ادب اورنگ آباد،کائنات کلکتہ،تاریخ اردو ادب دہلی وغیرہ میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ ان کی تاحال10کتابیں نہ صرف شائع ہوکر دادو تحسین حاصل کرچکی ہیں بلکہ مہاراشٹر کی چار یونی ورسٹیوں کے نصاب میں بطور نصابی کتب و ریفرنس بک شامل ہیں۔انھوں نے ہندوستان کے مختلف ریاستوں میں منعقدہ بیس سے زیادہ قومی بین الاقوامی سیمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت کر کے اپنے تحقیقی و تنقیدی مقالے پیش کیے ہیں۔ڈاکٹر محبوب ثاقب نے اپنے کالج میں قومی سطح کے سیمینار بالترتیب” الطاف حسین حالی:افکارونظریات” اور ” اردوفکشن : بدلتے رجحانات” کے عنوان سے منعقد کیے ہیں۔انھیں ملک گیر سطح پر سیمیناروں میں بطور ریسورس پرسن مدعو کیا جاتا ہے۔انھیں پی ایچ ڈی کرنے والے طلبا کے لیے منعقدہ کورس ورکس کے ٹریننگ سینٹر اورنگ آباد اور شولاپور اور جلگاوں یونیورسٹی میں بطور ریسورس پرسن لکچرر دینے کے لیے مدعو کیا گیا۔ان کےتحقیقی و تنقیدی مضامین کا مجموعہ ” آئینہ تعبیر ” کے عنوان سے 2016ء میں مَنصّہءشہود پر آیا جسے اردو حلقے میں بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔وہ سوامی راماننڈ تیرتھ مراٹھواڑہ یونی ورسٹی ناندیڈ کے فیکلٹی آف ہیومنیٹیز کے رکن بھی رہے ہیں اور اردو بورڈ آف اسٹڈیز کے ممبر بھی ہیں۔وہ اسی یونیورسٹی کے رکگنائزڈ پی جی ٹیچر بھی ہیں اور ایم‌فل و پی ایچ ڈی اردوکے نگراں بھی۔ان کی نگرانی میں کئی طلبا نیٹ سیٹ کے امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور متعدد طکبا پی ایچ ڈی کر رہے ہیں ۔علاوہ ازیں انھوں نے شیواجی یونیورسٹی ، کولہاپور ، شولاپور یونیورسٹی شولاپور اور یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی میں اردو بورڈ آف اسٹڈیز کے ممبر کے بطور خدمات انجام دیں ہیں۔اس کے علاوہ وہ ہندوستان کی مختلف جامعات کے ایم فل پی ایچ ڈی کے ایکسٹرنل ریفری بھی ہیں اور ریسرچ و رِکگنیشن کمیٹی کے رکن بھی۔ان کی ان تمام خدمات کے پیشِ نظر انھیں شعبہ اردو کے صدر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔ان کی اس ترقی پر دوست و احباب ، عزیز و اقارب کے علاوہ اردو حلقے نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے