किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مرتضیٰ پور ، مفتی روشن اور رکن اسمبلی ہریش پمپڑے کی موجودگی میں والدین کے ہاتھوں ہاسپیٹل کا شاندار افتتاح

ملکاپور: 28/ جولائی ( محمد احسان سر ) مہاراشٹر ضلع اکولہ کے شہر مرتضیٰ پور میں 25 جولائی 2025 بروز جمعہ کو ڈاکٹر ریحان چاؤس و ڈاکٹر عرشیہ ریحان چاؤس کا "پلس کریٹیکل کیںٔر ہاسپیٹل” ، اسٹیشن مسجد روڈ، بھگونت نگر کا شاندار افتتاح مرتضیٰ پور کے رکن اسمبلی آمدار ہریش پمپڑے اور مفتی روشن، ڈاکٹر نیماڑے ، بھیا صاحب تڑکے و دیگر معززین کی موجودگی میں ڈاکٹر ریحان کے والدین ہمزہ حسن چاؤس و کوثر جہاں چاؤس کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر شہر و اطراف کے معززین نے کافی تعداد میں شرکت کی اور ہاسپیٹل کی کامیابی وکامرانی کے لئے دعائیں کیں. واضح ہوکہ کہ ڈاکٹر ریحان چاؤس کووڈ 19 کی مشکل گھڑی کے وقت سامنے آئے تھے اور انھوں نے قابل تعریف انسانیت کی خدمات انجام دے کر ایک اعلیٰ مثال قاںٔم کی تھی. ڈاکٹر ریحان چاؤس اور انکی اہلیہ ڈاکٹر عرشیہ ریحان چاؤس نے ہاسپیٹل کی ضرورت واہمیت بیان کرتے ہوئے کہا اور امید ظاہر کی کہ ہمارے اس معیاری ہاسپیٹل سے بہت سی سہولیات دستیاب ہونے کی وجہ سے مقامی و قرب و جوار کے کافی تعداد میں لوگ فیض یاب ہونگے. افتتاح کی اس نورانی محفل میں شرکت فرما تمام مہمانان کا والہانہ استقبال ہمزہ بن حسن چاؤس ، کوثر جہاں چاؤس ، ڈاکٹر ریحان چاؤس ، امر بن حسن چاؤس ، فیضان چاؤس ، معین چاؤس ، جاوید چاؤس و دیگر چاؤس فیملی نے کیا اور ڈاکٹر ریحان چاؤس و ڈاکٹر عرشیہ ریحان چاؤس نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور ملکاپور سے انکے عزیزین الحاج شہزادے اکبر ، محمد جنید شہزادے اکبر ، سہیل شہزادے اکبر ، محمد حارث صدیق بھاؤ ، محمد فیروز پٹیل ، صحافی محمد احسان سر و دیگر اعزہ و احباب نے دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے