कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا کشت وخون جاری، مزید 89 شہری شہید، 453 زخمی

غزہ:24؍جولائی: غزہ کی مظلوم سرزمین پر قابض اسرائیل کی خونریز درندگی کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 89 نہتے فلسطینی شہید اور 453 زخمی ہو چکے ہیں۔جمعرات کو جاری کردہ بیان میں وزارت صحت نے واضح کیا کہ ان شہداء میں 10 ایسے افراد شامل ہیں جن کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں جنہیں قابض افواج کے طیاروں، توپوں اور گولہ باری نے پچھلے عرصے کے دوران بے رحمی سے شہید کیا۔ زخمیوں میں بچے، خواتین، بزرگ اور امدادی کارکن بھی شامل ہیں، جو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت فرائض انجام دے رہے تھے۔وزارت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران شہید ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 68 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یوں روزگار اور خدمتِ خلق کے میدان میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,083 ہو چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 7,275 تک جا پہنچی ہے۔وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ سنہ2025ء سے لے کر آج تک شہداء کی مجموعی تعداد 8,447 ہو چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 31,457 ہے، جو ایک ہولناک انسانی المیہ کی عکاسی کرتی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ عدالتی اور تفتیشی کمیٹی کی جانب سے تصدیق اور شناخت کے بعد 279 مزید شہداء کو مجموعی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، جو کئی دنوں یا ہفتوں سے لاپتہ تھے اور بالآخر ان کے مکمل کوائف مکمل کیے گئے۔اس طرح 7 اکتوبر سنہ2023ء سے شروع ہونے والی قابض اسرائیل کی وحشیانہ جنگ میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 59,587 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 143,498 ہو چکی ہے۔ یہ اعدادوشمار صرف گنتی کے اعداد نہیں، بلکہ ہر ایک کے پیچھے ایک تباہ شدہ گھر، ایک اجڑی ہوئی ماں، ایک یتیم بچہ اور ایک خون میں نہایا ہوا انسانی ضمیر ہے۔وزارت صحت نے افسوس ناک انکشاف کیا کہ کئی شہداء اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور کئی زخمی سڑکوں پر مدد کے منتظر پڑے ہیں۔ قابض اسرائیل کی مسلسل بمباری اور گولی باری کے باعث نہ ایمبولینسیں متاثرین تک پہنچ پا رہی ہیں، نہ ہی سول ڈیفنس اہلکاروں کو امدادی سرگرمیوں کی اجازت دی جا رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے