कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سبز مہاراشٹر، خوشحال مہاراشٹرکے مہم کے تحت ’’ہر طالب علم کے نام ایک درخت‘‘ پروگرام کا کامیاب انعقاد

کوڑگاؤں روڈ، پربھنی :5؍جولائی( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ): سبز مہاراشٹر، خوشحال مہاراشٹرکے مہم کے تحت "ہر طالب علم کے نام ایک درخت” اِس ریاستِ مہاراشٹر کی مہم اور ماحولیات کے تحفظ اور صاف و سرسبز فضا کی تشکیل کے مقصد سے سَر سیّد پرائمری و ہائی اسکول، کوڑگاؤں روڈ میں ایک خصوصی شجرکاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بامقصد مہم کا افتتاح محترم عرفان ملک صاحب، صدرِ سوسائٹی، نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر کیا۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ ،طلباء و طالبات، اور مقامی سماجی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔سبز مہاراشٹر، خوشحال مہاراشٹر کے مہم کے تحت ہر طالب علم کے نام ایک درخت طلبہ کے ہاتھوں سے لگائے گئے جن میں ناریل، اور اشوک وغیرہ کے پودے شامل تھے۔ طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہوئے بہت خوشی کا اظہار کیا ۔ محترم صدرِ سوسائٹی، عرفان ملک صاحب، نے اپنے خطاب میں درختوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’درخت زمین کا زیور ہیں، یہ نہ صرف آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ ماحول کو خوشگوار اور صحت مند بھی بناتے ہیں۔ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہر فرد کم از کم ایک درخت ضرور لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے۔‘‘سر سید پرائمری و ہائی اسکولس کے صدر مدرسین نے بھی اس موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف ماحول دوست سوچ پیدا کرتے ہیں بلکہ بچوں میں ذمہ داری کا احساس بھی جگاتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں تمام طلبہ اور شرکاء کو پودوں کی دیکھ بھال کے بارے میں عملی ہدایات دی گئیں۔محمدوسیم سر، محمدشہباز سر، محمد صابرسر، محمد سلطان سر،اور تمام تدریسی اور محمدافتخار،محمدشعیب، خدمت گاران و دیگر غیر تدریسی عملے نے مختلف ذمہ داریاں بحسن وخوبی انجام دی۔یہ شجرکاری مہم علاقے میں ایک مثبت پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور مقامی افراد نے اسکول انتظامیہ اور صدرِ ادارہ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس نیک کام میں پیش پیش رہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے