किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بال بھارتی اردو کتاب پہلی کے تالیف بورڈ مرتبين میں اکولا کے ڈاکٹر محسن کی شمولیت تمام اساتذہ کے لیے ایک تحریک

پرنسپل سرفراز نواز خان ملت کیمپس اکولہ میں ڈاکٹر محسن کا اعزاز

اکولہ :30؍جون(نامہ نگار) بال بھارتی اردو جماعت 1 کی کتاب کے مرتب بورڈ میں اکولہ کے ڈاکٹر محمد محسن احمد محمد امین کی شمولیت پر انہیں ادارے کے سی ای او سرفراز نواز خان کے ہاتھوں ایک شال، گلدستہ اور کتاب ’’ادب زندگی‘‘ بطور تحفہ دیکر استقبال کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل مبین الرحمان، صدر معلمہ کوثر جہاں ،یاسمین بانو ،اشتیاق حسین ،محمد افسر ،محمد حسیب ،ریحانہ بی ،فاطمہ انجم ،نعمت علی ،سید مظہر ،سید سہیل علی، نور جہاں پروین اور دیگر معززین موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز نویں جماعت کے طالب علم محمد مزمل کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ سرفراز نواز خان نے اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر محمد محسن کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم میں وہ طاقت ہے جس کی بدولت ڈاکٹر محسن آج اس مقام پر پہنچے ہیں۔ اس لیے طلبہ اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ تعلیم کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیں تبھی وہ مستقبل میں اونچے سے اونچے مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ڈاکٹر محسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم سے ہی انسان ہمہ گیر ترقی حاصل کرکے معاشرے اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کا گواہ بن سکتا ہے۔ اس لیے محنت اور کوشش سے تعلیم حاصل کریں۔ پروگرام کی نظامت نعمت علی نے کی اور اظہار تشکر محمد افسر نے ادا کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنا نے کے لئے محمد شکیل، فیاض انعامدار، نعمان عابد، رضوان خان، شیخ ندیم، انیق ارشد، واسق خان، محمد عابد، تنویر احمد خان، شکیلہ بیگم، شمائلہ انجم، ارفع مشکات، کلپنا ساہو، وندنا لونکر، غلام صوفی خان، آصف خان، عبدالغفار ایاز خان،قاضی اطہر،مصعیب جواد ، اور دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملے نے انتھک کوششیں کیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے