किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے جارحیت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی:مشیر خامنہ ای

تہران:20؍جون:ـایران اور اسرائیل کے درمیان غیر معمولی جنگ کے ساتویں روز ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ "ایران کے ہتھیار ڈالنے کی بات کرنا ایک سنگین حماقت ہے اور اس کا وقت کبھی نہیں آئے گا”۔جمعرات کے روز دیے گئے بیان میں لاریجانی نے کہا کہ ایران کسی جنگ کا خواہاں نہیں مگر موجودہ حالات میں قوم ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں ثابت قدم رہنا ہو گا تاکہ اپنی سرزمین کا دفاع کیا جا سکے اور حملہ آوروں کو ان کے اقدامات کی سزا دی جا سکے”۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس خوش فہمی میں تھا کہ چند دنوں میں ایران کو جھکنے پر مجبور کر دے گا، مگر اس کی یہ کوشش بری طرح ناکام ہو گئی۔
جوہری ایجنسی کے سربراہ پر تنقید
علی لاریجانی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائیل گروسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ "جنگ کے اختتام پر ایران ان سے ضرور حساب لے گا”۔ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی سخت مقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ "مسلح افواج ان مجرموں پر حملے جاری رکھیں گی جو ہمارے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے یہاں تک کہ وہ رک جائیں اور اپنی مجرمانہ جارحیت کی قیمت چکائیں”۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر لکھا کہ "جو ایران پر بمباری کرے گا، وہ اس کا خمیازہ ضرور بھگتے گا”۔
سوروکا ہسپتال پر حملے کی تردید
عباس عراقچی نے ان خبروں کی تردید کی کہ ایرانی افواج نے بئر السبع میں واقع سوروکا ہسپتال کو نشانہ بنایا، جہاں اسرائیلی طبی سروسز کے مطابق اس حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ جنگ بندی کی واحد صورت ایران کا غیر مشروط ہتھیار ڈالنا ہے۔اس کے برعکس ایران کے رہبر علی خامنہ ای نے ان بیانات کو "مضحکہ خیز اور ایرانی قوم کی تاریخ کی توہین” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران صرف اپنا دفاع کر رہا ہے، جنگ کا آغاز اس نے نہیں کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے