किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے:صدر چلی

سانتیاگو:23؍مئی:چلی کے صدر غابریل بورک نے غزہ میں جاری اسرائیلی درندگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کھلے عام نسل کشی میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "اسرائیلی حکومت غزہ میں نسلی صفائی کر رہی ہے اور صورت حال اس قدر خوفناک ہو چکی ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں ہزاروں معصوم بچے زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔صدر بورک نے مزید کہاکہ "جو اس ظلم میں شریک ہیں یا خاموشی سے دیکھ رہے ہیں، وہ سب انسانیت کے مجرم ہیں اور ایک دن ان کا حساب ضرور لیا جائے گا۔ چلی ہر عالمی پلیٹ فارم پر اس درندگی کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر رہا ہے۔چلی کے وزیر خارجہ البرتو فان کلافیرین نے بھی اسرائیلی فوج کے حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہہم غزہ کے شہریوں پر اسرائیلی افواج کے خطرناک، اندھا دھند اور بار بار حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل نہ صرف بمباری کر رہا ہے، بلکہ امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر غزہ کو بھوک سے مار رہا ہے۔ دنیا کو اب خاموشی توڑنی ہو گی۔قابض اسرائیل کی طرف سے مسلسل امدادی راستے بند کیے جانے کے نتیجے میں 24 لاکھ فلسطینی قحط کے دہانے پر ہیں۔ 2 مارچ سے امداد سرحدوں پر رکی ہوئی ہے اور اس المیے نے اب تک درجنوں جانیں نگل لی ہیں۔19 جنوری کو طے پانے والی جنگ بندی کو توڑتے ہوئے اسرائیل نے 18 مارچ 2025 کی صبح ایک بار پھر وحشیانہ بمباری شروع کر دی۔ اس دن سے غزہ کی زمین ایک بار پھر خون سے تر ہو چکی ہے۔قابض اسرائیل امریکی اور یورپی پشت پناہی میں 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اس قتلِ عام میں اب تک 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ مزید 14 ہزار افراد لاپتہ ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے