कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد عبدالرحمن محمد سمیرالدین کی دہم جماعت میں قابل تعریف کامیابی

پربھنی:18؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کے ہونہار طالب علم محمد عبدالرحمن محمد سمیرالدین نے امسال دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا ہے محمد عبدالرحمن محمد سمیرالدین کو جملہ ℅ 62.40 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔محمد عبدالرحمن کو اردو میں 58 ، مراٹھی میں 59 ، انگریزی میں 79، ریاضی میں 55، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 46 اور سوشل سائنس میں 61 نمبرات حاصل ہوئے ہیں محمد عبدالرحمن نے اپنی انتھک محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کے ذریعہ یہ قابل تعریف کامیابی حاصل کی ہے۔اور یہ ثابت کیا ہے کے محنت اور مستقل مزاجی سے پڑھائی کرنے والے طلبہ کے لیے کامیابی کی منزلیں ان کا انتظار کرتی ہیں اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام ذمہ داران ، صدر مدرس ،اساتذہ ، اہل خانہ اور رشتہ داروں اور بلخصوص محمد سرورشریف معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول نے اپنی جماعت اول تا چہارم کے طالب علم رہ چکے محمد عبدالرحمن محمد سمیرالدین کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے