किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پانگل ہایی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کے بارہویں بورڈ امتحان میں 85 فیصد نمبرات کیساتھ زینت مبارک سیّد اول

شولاپور :6؍اپریل ( آفرین شیخ) امسال لیے گئے ایچ ایس سی بورڈ امتحان 2025 میں شہر کے ممتاز اور تاریخی تعلیمی مرکز ایم اے پانگل اینگلو اُردُو جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس کا کل نتیجہ82.22 فیصد رہا ۔ پانگل جونیئر کالیج میں سیّد زینت مبارک نے سائنس شعبے میں 85 فیصد نمبرات کے ساتھ اول مقام حاصل کیا جبکہ ظفیر کریم مجاور نے 83.67 فیصد م کے ساتھ دوم مقام حاصل کیا اور نلّامندو ریحان محمد عثمان نے 83.81 فیصد نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا. شعبہء سائنس کاکل نتیجہ 87.72 فیصد رہا۔ اس کے علاوہ شعبے آرٹس میں عائشہ جیلانی نداف نے .83.33 فی صد کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا ، جب کہ بونگے افروزہ بابولعل نے 67۔74 نمبرات کیساتھ دوّم مقام حاصل کیا اور شاہپورے عائشہ سلیم نے ۔73.00 فیصد کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے گلدستہ، پھول اور مٹھائی پیش کے ساتھ ان تمام طلبہ و طالبات کی کامیابی کو سراہا، ساتھ ہی ساتھ معاون صدر مدرسہ ثریا پروین جاگیردار، محمد علی شیخ ، اور دیگر اسٹاف ممبران اور والدین نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات اور اُن کے اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور آنے والے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے