किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول کے ہونہارطلباء کی ضلعی سطح پر چمک ،مشن یو پی ایس سی امتحان میں پہلا اور تیسرا مقام حاصل

پربھنی: 5؍مئی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کے زیرِ اہتمام طلبہ میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری اور ابتدائی سطح پر رہنمائی کے لیےمشن UPSC جیسے ریاستی سطح پر مخصوص پیٹرن کے امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔ رواں سال یہ امتحان 6 اپریل 2025 کو منعقد ہوا۔ اس امتحان کے ضلعی نتائج حال ہی میں جاری کیے گئے، جس میں پربھنی کے مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول کے طلباءنے شاندار کامیابی حاصل کی۔شیخ مبشیر احمد شیخ شبیر احمد جماعت نہم نے ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا اور اسی جماعت کے شیخ عبدالرحمن شیخ مسرت نے ضلعی سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا ۔یہ بات زیر طلب رہے کہ ’مشن UPSC‘ کے تحت منعقدہ امتحان اور دیگر انتظامات پربھنی ضلع میں ’ سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس‘ ( CEE )کے زیرِ نگرانی انجام دیے گئے۔ دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے صدر افضل سیٹھ پاڈیلا، سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو اور عہدیداران نے دونوں طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے والدین کو بھی سراہا، جنہوں نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں طلباء کے اس شاندار کامیابی پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد یوسف اور دیگر اساتذہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے