किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی میں جشنِ شفیع احمد شفیعؔ وعظیم الشّان مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

پربھنی:5؍مئی( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) بتاریخ 03 مئ 2025 شب 09بجے بمکان شفیع احمد شفیعؔ روبرو فاطمہ کامپلیکس درگاہ روڈپربھنی میں جشنِ شفیع احمدشفیع و عظیم الشان مشاعرہ منجانب رنگِ قلم پربھنی و معین الدّین فکرٓ ممبئ کےاشتراک سے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیاگیا جس کی مسندِصدارت پر صغیر احمد خان سابق چیف جنرل مینیجر(HR) ایم۔ایس۔ ای۔ بی مہاراشٹر جلوہ افروز تھےاور بطورِ مہمانانِ خصوصی تحسین احمد خان سابق فارسٹ آفیسرومعین الدّین فکرٓ پرتاپ گڑھی ممبئی اوراحمدخان (ایم۔ ا ے) اورنگ آبادنےنہ صرف شرکت کی بلکہ زرّین خیالات کا اظہاربھی کیااور صاحبِ اعزازکومبارکبادپیش کی ڈاکٹر یُوسُف صابرٓ اوراحمد اورنگ آبادی نےشفیع احمد شفیع کی شخصیت وکلام پر سیر حاصل تبصرے کیے مشاعرہ کا آغاز سیّدرضوان نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا اور محمّدکیفی نےحمدشریف اور شفیع احمد شفیع نے ہدیئہ نعت کا نذرانہ پیش کیامشاعرہ میں جن شعراء نےسامعین کو اپنےکلام سےمحظوظ فرمایا اُن میں معین الدّین فکر پرتاپ گڑھی ممبئی، رضآ جالنوی، شفیع احمد شفیع ، ڈاکٹر یُوسُف صابر، عبدالواحدجاذب، احمد اورنگ آبادی، طٰہَٰ صدیقی، کلیم کسک، حبیب ہاشمی، رئیس الزّماں مجیب فاروقی عکاس ،امیرخان نادار، سیّد کریم ﷲ حُسینی نیّر،زبیرگوہر، سیفی اعظمی سیف غلام ثابت بیڑ، وسیم راہی شاکر خان شاکر پرتوری، انصاری جاوید، رئیس عاجزپرتوری وسیم راہی آباد،محمّدکیفی ،معاویہ عبدالکلام ،کیشوردیشمکھ راہگیر ،سیّدرضوان ، عمّاراقبال صدیقی،شامل ہیں نظا مت کے فرائض کےغلام ثاقب بہت عمدگی سے انجام د یے مشاعرہ کاہال باذوق سامعین سے بھرا ہوا تھا بالخصوص جن سامعین نے مشاعرہ کو کامیاب کرنے میں اہم کردار اداکیااُن میں ضیاء الدّین مدیرہفت روزہ ریجنل نیوز،محبِ اُردومحمد عبدالباقی، شفیق لالہ،ارشادضیاء، تو قیرہاشمی، ضمیراحمد خان ، یُو نُس بھائی، محمد اشفاق ، شیخ افسر، محمد اظہر، عمران احمد خان، سعید پا شا،شاداب احمد خان، عفّان احمد خان، عدنان خان، فردین خان، اریب خان کے نام شامل ہیں ۔یہ مشاعرہ راست یوٹیوب پر دکھلایا گیا ۔صدرِمشاعرہ کے خطاب کے بعد رات دیر گئے شفیع احمد شفیع کے اظہارِ تشکر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے