किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کی طالبات کی ضلعی سطح پر نمایاں کامیابی

پربھنی :4؍مئی( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے طلبہ کے اندر مقابلہ جاتی امتحانات میں دلچپسی پیدا کرنے اور قبل از وقت پرائمری سطح سے ہی مقابلہ جاتی امتحانات میں طلبہ کو تیار کرنے کے لیے مشن یو پی ایس سی کے تحت ریاستی سطح پر یو پی ایس سی کے طرز پر امتحانات کہ انعقاد کیا جاتا ہے۔اس سال بھی 6 اپریل 2025 کو امتحان منعقد ہوا۔ریاست گیر سطح پر تمام ہی اردو مدارس کے طلبہ نے اس میں شرکت کی۔شہر پربھنی میں مشن یو پی ایس سی کے تحت لیے جانے والے امتحانات و دیگر انتظامات شہر پربھنی میں قائم کردہ سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلینس پربھنی (CEE) کی زیر نگرانی میں انجام پاتا ہے۔ اس سال ریاستی سطح پر مشن یو پی ایس سی کے تحت لیے گئے امتحانات کے نتائج آچکے ہیں۔ جس میں حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول پربھنی کی جماعت ہفتم کی ہونہار طالبات نے مشن یو پی ایس میں اپنی کڑی محنت اور پرعزم حوصلہ کی بناء پرنمایاں کامیابی حاصل کی۔جس میں جماعت ہفتم کی طالبہ ثانیہ فاطمہ افتخار خطیب نے ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا ہے اور اسی طرح مدرسہ ہذا کی جماعت ہفتم کی طالبہ عرشیہ فرزین عنایت اللہ خان نے ضلعی سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا۔مدرسہ ہذا کی ان طالبات کی بہترین اور نمایاں کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کےصدرافضل سیٹھ پاڈ یلا ، سیکریٹری غلام محمد مٹھو اور صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ اور تمام اساتذہ اور سرپرست نے دونوں طالبات کی اس کامیابی کو خوب سراہا مبارک باد پیش کی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے