किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول اونڈھا میں جلسہ تقسیم انعامات

اونڈھا :4؍مئی ( بذریعہ نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )بتاریخ 29 اپریل 2025 بروز منگل صبح 9 بجے ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول اونڈھا میں تعلیمی سال 2024-25 کے ہونہار اور بہترین طلبہ میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی اور ساتھ ہی جماعت ہشتم کے طلبہ کا الوداعی تقریب پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں کمیٹی کے صدر و نائب صدر اور کمیٹی کے دیگر اراکین کے ساتھ ساتھ اونڈھا کےBEO نرواڑے سر اور ADEI ساکھرے سر اس پروگرام میں صدر اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔اول تا ہشتم کے ہر جماعت سے اول انعام BEST STUDENT OF THE YEAR اور دوم انعام 🏆ٹرافی نقد رقم دی گئ۔اسی طرح ہشتم جماعت اسکالرشپ امتحان میں کامیاب ہو نے والی طالبہ شفاء عبدالقدیر مومن کو انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی گئ۔اسی طرح اسکالرشپ امتحان میں رہنمائی کرنے والے معلمہ عظمیٰ باجی اور سفر حج پر روانہ ہونے کے ضمن میں عفت باجی کا بھی استقبال کیا گیا۔اسکول کی کارکردگی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کی تقسیم کے بہترین پروگرام سے متاثر ہوکر گٹ شیکشن ادھیکاری نرواڑے سر و شیکشن وستار ادھیکاری ساکھرے سر نے اساتذہ کی محنتوں کی سرہانہ کرتے ہوۓ اطمینان ومسرت کا اظہار کیا تقسیم انعامات کی اس تقریب سے مخا طب ہوتے ہوۓ سرپرست وافسران نےطلباء و طالبات کورہنمائی کی۔ہفتم جماعت کی طالبہ زویہ رشید قریشی نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دیے۔تمام اساتذہ و اسکول انتظامیہ کمیٹی کی کاوشوں سے پروگرام کامیاب سے ہمکنار ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے