किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسکالرشپ امتحان میں پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول شولاپور کی کامیابی

شولاپور :30؍اپریل(آفرین شیخ) شہر کے ممتاز ، تاریخی اور مشہور و معروف ادارے "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول شولاپور” کے پانچ طالب علموں نے مہاراشٹر اسٹیٹ ايگزامنیشن کونسل پونہ کی جانب سے منعقد کیے گئے پانچویں اور آٹھویں اسکالرشپ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ امسال کونسل کی طرف سے منعقد کیے گئے اس اسکالرشپ امتحان میں مدرسہ ہٰذا کے اساتذہ کی محنت اور رہنمائی کے ذریعے اسکول کے پانچ طالب علموں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ایگزامینیشن کونسل پونے کے زیر اہتمام پنجم کلاس کے چار طالب علموں نے اور ہشتم جماعت کے ایک طالب علم نے اس طرح کل پانچ طالب علموں نے اسکالرشپ امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ جس میں
1) علی وسیم انصاری
2) نعمان عارف انعامدار
3) فواد صادق رنگریز
4) اسد سیّد براجدار
5) مُحمّد علی ریاض شیخ
یہ تمام طالب علم شامل ہیں۔
ان طالب علموں کو مدرسہ ہذا کے اساتذہ شیرین خان (انچارج)، اکبر پٹھان ،حاجرہ ماشال والے ، نکہت نلا مندو، اُمّ زما پٹھان ، مسرت شیخ ، ناظمین پٹیل ، عبد الرؤف پٹیل ، لبنیٰ شاہپورے ، شبانہ شاء بھائی، الیاس شیخ، ، شبنم شیخ ، عظمٰی اُستاد، آفرین مُلّا اور عالیہ انعامدار ان تمام اساتذہ کی رہنمائی و رہبری حاصل ہوئی۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار، محمد علی شیخ ، وسیم نلّا مندو، ، ریاض سیّد ، فرزانہ نداف، ذاکر شاہپورے، اور دیگر اساتذہ، والدین اور طلباء و طالبات نے ان تمام ہونہار طالب علموں کی محنت کو سراہا کی اور دلي مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے