कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ عرفان اور شیخ سمیر ابن شیخ یسین، آئیٹا ناندیڑ کے ضلعی صدر اور سیکریٹری منتخب

ناندیڑ:27؍اپریل ( راست) 27؍اپریل بروز اتوار کو آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن آئیٹا (AIITA ) کے ضلعی سطح کے انتخابات کا عمل آئیٹا کے دستور کے مطابق انجام پایا ۔ محترم جناب اسلم فیروز صاحب مرکزی سیکرٹری آئیٹا نے اس کی نگرانی فرمائی ۔نگران کار کے معاونت کے لیے محمد شکیل سر( فائناس سیکرٹری آئیٹا مہاراشٹر) اور محمد مجید سر (میڈیا کنونیر آئیٹا مہاراشٹر) بھی شریک رہے۔اس ضلعی انتخابات میں تمام ناندیڑ ضلع کے تعلقوں کے ایئٹا صدور و سیکریٹریز نے اپنے رائے و مشوروں سے بھرپور شرکت کی۔ نئی میقات جنوری 2025 تا دسمبر 2026 کے لیے شیخ عرفان سر (انچارج و معاون مدرس ضلع پریشد ہائی اسکول حدگاؤں)کو ضلعی صدر آئیٹا کے لیے منتخب کیا گیا۔ واضح رہے کہ شیخ عرفان سر کو پچھلے سال ریاستی حکومت کی جانب سے ساوتری بائی پھلے مثالی معلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ وہ انگریزی ادب کے بہترین معلم ہیں ۔انھوں نے ضلع پریشد ہائی اسکول حدگاؤں میں دیگر اساتذہ کرام کے تعاون سے بہتر اور مثالی تعلیمی تبدیلیاں کی ہیں۔ وہ سابقہ میقات میں آئیٹا حدگاؤں کے صدر بھی رہے ہیں ۔ناندیڑ ضلع سیکرٹری کے لیے شیخ سمیر ولد شیخ یسین (معاون مدرس مولانا آزاد ہائی اسکول مدکھیڑ )کا انتخاب کیا گیا۔ شیخ سمیر سر نے ایم اے ۔ بی ایڈ کے بعد ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ طلباء و اساتذہ کرام میں مقبول اور مخلص معلم ہیں ۔یاد رہے کہ آئیٹا ملک گیر سطح کی رجسٹرڈ اساتذہ کرام ومعلمات کی تنظیم ہے جو اساتذہ کی علمی وفکری، فنی و اخلاقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لئے رہنمائی کرتی ہے نیز اساتذہ کو صالح معاشرے کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانے میں مصروف عمل ہے۔ پروگرام کے اختتام پر نو منتخب صدر اور سیکریٹری نے ضلع ناندیڑ میں آئیٹا کے اغراض و مقاصد کو زمینی سطح پر روبہ عمل لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں دعا کے بعد پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے