कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آئیٹا دیگلور یونٹ کے صدر اور سیکریٹری کے انتخابات

دیگلور:26؍اپریل ( راست) بروز جمعہ کو آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسویشن آئیٹا (AIITA ) دیگلور یونٹ کے انتخابات برائے میقات2025 تا2026 کے لیے محترم محمد شکیل سر (فائناس سیکرٹری آئیٹا مہاراشٹر ) کی نگرانی میں عمل آئے۔ دیگلور یونٹ کے کثیر اساتذہ کرام کی موجودگی میں جناب محمد شریف الدین سر ہیڈ ماسٹر(نارائن راؤ چدروار اسکول دیگلور )کو آئیٹا دیگلور یونٹ کے لیے متفقہ طور پر صدر یونٹ منتخب کیا گیا۔اور قاضی فیاض علی فرحان سر معاون مدرس( ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسکول دیگلور ) کو سیکریٹری یونٹ منتخب کیا گیا۔نئے منتخب یونٹ صدر محمد شریف الدین سر نے آئیٹا کے اغراض و مقاصد کو عام کرنے اور اس پر عمل کرنے پر توجہ مرکوز کی۔مثالی انسان بنانے کی غرض پر طلباء کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو پیش کیا۔اور تعلقہ دیگلور میں آئیٹا کے کاموں کو مضبوط کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ موجودہ حالات میں طلبا و طالبات اور سرپرستوں کی تعلیمی و تربیتی رہنمائی کے لیے اساتذۂ کرام کی اجتماعی جدوجہد کی اہمیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہذا آئیٹا ملکی سطح پر معلمین و معلمات کو منظم پلیٹ فارم فراہم کرنے کے کی مسلسل کوشش کررہی ہے. دعا کےبعد انتخابی عمل کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے