कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پہلگام حملے کے خلاف ناندیڑ میں مکمل بند، عوامی غم و غصہ کا اظہار

سخت پولیس بندوبست، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا

ناندیڑ:25؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) کشمیر کے پہلگام علاقے میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے میں ملک بھر کے 27 سے زائد افراد کی ہلاکت کے خلاف ناندیڑ شہر میں 25 اپریل کو آل پارٹی بند کی اپیل کی گئی تھی۔ اس اپیل پر عمل کرتے ہوئے تاجروں، کاروباریوں اور شہریوں نے از خود بازار، دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند رکھے اور مکمل بند منایا۔ اس موقع پر ضلع بھر میں سخت پولیس بندوبست کیا گیا تھا۔ پہلگام حملے کے پس منظر میں 24 اپریل کو ناندیڑ شہر میں آل پارٹی اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں بند کی اپیل کی گئی تھی۔ اس اپیل کو بھرپور عوامی حمایت حاصل ہوئی اور تمام علاقوں میں از خود مکمل بند منایا گیا۔ سڈکو، کوٹھا، اتوارہ، برقی چوک، قدیم ناندیڑ، شیواجی نگر، بھاگیہ نگر، ائیرپورٹ، وزیرآباد وغیرہ کے ہوٹلز، ریستوران، بیکری، کرانہ دکانیں، شاپنگ مالز، ڈی مارٹ، پان کی دکانیں، پرانا و نیا مونڈھا بازار، تمام تجارتی مراکز از خود بند رکھے گئے۔ تعلیمی ادارے، کالج اور کوچنگ کلاسیز بھی بند رہے۔اس سے قبل صبح آل پارٹی موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی، جو ورکشاپ کے راج کارنر سے شروع ہو کر پرانا مونڈھا تک پہنچی۔ اس ریلی کے ذریعے تاجروں سے بند میں شمولیت کی اپیل کی گئی، جس پر مثبت ردعمل دیکھنے کو ملا۔ ریلی کے دوران پاکستان مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ اس ریلی میںمختلف پارٹیوں کے عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر سخت بندوبست کیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مستعدی سے نگرانی رکھیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے