कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

آندھی کے ساتھ بارش کا امکان:محکمہ موسمیات کی جانب سے ہدایتیں جاری

ناندیڑ:25 اپریل(نمائندہ اعتبار) علاقائی محکمہ موسمیات، ممبئی کی آج جاری کردہ اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 25 اور 26 اپریل کو یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 25 اپریل کو ضلع کے چند مقامات پر 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے، بجلی چمکنے اور بادل گرجنے کے ساتھ ہلکی بارش ہونے، نیز کچھ مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ہفتہ26 اپریل 2025 ء کو چند مقامات پر 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے، بجلی اور گرج کے ساتھ ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس قدرتی آفت کے تعلق سے تمام متعلقہ محکموں اور عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں، ایسی اپیل نائب ضلع کلکٹر مہیش وڈدکر نے کی ہے۔
یہ احتیاطیں کریں:
اگر آسمان میں بجلی چمکنے کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہو تو باہر جانے سے پرہیز کریں۔
اگر کھلی جگہ پر ہوں اور قریب کوئی محفوظ عمارت موجود نہ ہو تو کسی نشیبی جگہ پر جا کر گھٹنوں میں سر دے کر بیٹھ جائیں۔
بجلی چمکنے کے دوران فوراً گھر یا محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔
بالکونی، چھت یا گھر کے باہر کے برآمدے میں نہ ٹھہریں۔
اگر آپ گھر میں ہیں اور بجلی کے آلات آن (چالو) ہوں تو فوراً بند کر دیں۔
بجلی کے کھمبے، تاروں کی باڑ اور دیگر دھاتی اشیاء سے دور رہیں۔
اگر پانی میں کھڑے ہوں تو فوراً باہر نکل آئیں۔
یہ کام نہ کریں:
بجلی چمکنے کے دوران لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں۔
شاور کے نیچے نہائیں نہیں۔
گھر میں بیسن کے نل، پانی کی پائپ لائن یا کسی بھی برقی آلے کو نہ چھوئیں۔
آندھی اور گرج چمک کے دوران لوہے سے بنے ٹینٹ یا شیڈ میں پناہ نہ لیں۔
اونچے درختوں کے نیچے نہ کھڑے ہوں۔
دھاتی میناروں یا اونچی دھاتوں کے قریب نہ کھڑے ہوں۔
اگر آپ گھر میں ہیں تو کھلے دروازے یا کھڑکی سے بجلی کو دیکھنے کی کوشش نہ کریں، یہ بھی باہر رکنے جتنا ہی خطرناک ہے، ایسا بھی انتباہ نائب ضلع کلکٹر مہیش وڈدکر نے دیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے