कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

تحفظ اوقاف کاروان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر بھنی کے زیر اہتمام عظیم الشان اجلاس عام

پربھنی:25؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) تحفظ او قاف کاروان آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پربھنی کے زیر اہتمام حکومت ہند کی جانب سے ملک کی پارلیمنٹ میں گزشتہ دنوں منظور شدہ متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے اور اس متنازعہ قانون کو واپس لینے بطور احتجاج مراٹھواڑہ سطح کا ایک روزہ عظیم الشان پروگرام 27 اپریل 2025 ء بروز اتوار بمقام عید گاہ میدان پر بھنی منعقد ہونے جا رہا ہے جبکہ ایک خصوصی نشست برادران وطن کے لیے بی رگھو ناتھ ہال نزد ایس۔ پی آفیس بسمت روڈ منعقد ہونگی نشت برائے علماء وخواص دوپہر 2 تا 5/ بجے قدیم عید گاہ میدان جنتور روڈ پربھنی منعقد ہوگی جبکہ اجلاس عام بعنوان وقت ترمیمی قانون 2025 خطرات و اندیشے بعد نماز عصر تا رات 10 بجے تک منعقد ہوگا اس اجلاس عام میں خواتین کے لیے بھی پردے کا خصوصی انتظام رہے گا جلسہ گاہ میں عصر کی جماعت پانچ بجکر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی اور مغرب کی نماز اپنے وقت پر ادا کی جائے گی جبکہ عشاء کی نماز جلسہ کے اختتام پر ادا کی جائیں گی اس عظیم الشان جلسہ عام کی صدارت فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فرمائیں گے جبکہ مقررین خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا عبیداللہ خاں اعظمی نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ،حضرت مولانافضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، مولانا اصغر علی مہدی نائب صدر ، سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند ،حضرت مولاناعمرین محفوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، ڈاکٹر یاسین عثمانی بدایونی سیکریٹری آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ ، بیرسٹر اسدالدین اویسی رکن پارلیمان و رکن پرسنل لا بورڈ ، ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان رکن راجیہ سبھا و رکن پرسنل لا بورڈ ، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کنونیئر تحفظ اوقاف کارواں مہم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، مولا نا محمود احمد خان دریا آبادی ممبی کنونیئر تحفظ اوقاف کارواں مہاراشتر ، حضرت مولانا معزالدین قاسمی قاضی شریعت اورنگ آباد و رکن پرسنل لا بورڈ مولانا نظام الدین فخرالدین رکن پرسنل لا بورڈ ، عوام الناس سے خطاب فرمائیں گےدیگر مہمان کی حیثیت ،حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صدر جمعیتہ علماء ارشد مدنی مہاراشٹرا ، حضرت مولانامحمد ادریس عقیل ملی شیخ الحدیث معہد ملت، مالیگاؤں ،حضرت مولانامحفوظ الرحمن فاروقی رکن پرسنل لا بورڈ ، حافظ ندیم صدیقی، مولاناجنیدالرحمن آزاد ،مفتی حسنین محفوظ رحمانی مالیگاؤں ، محمد شفیع نائب صدر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ڈاکٹر عبدالقدیر بیدر رکن پرسنل لا بورڈ ، مولانا الیاس فلاحی رکن پرسنل لا بورڈ ، ضیاالدین صدیقی صدر کل جماعتی وفاق مہاراشٹر ، مولانا کریم الدین کمال نظام آباد ودیگر علماء ودانشوران ملت تشریف فرماہونگے ۔لہذا برادران ملت سے کثیر تعداد میں مع دوست واحباب کے شرکت کی پرخلوص گزارش کنوینر پروگرام مولانا رفیع الدین اشرفی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ پربھنی و نائب کنونئیر مفتی سعید انور قاسمی قاضی شریعت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ پر بھنی نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے