किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر کے پچاس سال کی تکمیل پر 30 ؍اپریل کو ناندیڑ میں عظیم الشان جلسہ عام

ناندیڑ:22؍اپریل(پریس ریلیز) دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر کے پچاس سال کی تکمیل کے موقع پر محسن ملت ،آبروئے مرٹھواڑہ حضرت مولانا مظہر الحق صاحب کامل قاسمی دامت برکاتہم العالیہ (بانی و مہتمم دارالعلوم محمدیہ، مدرسہ حضرت خدیجۃ الکبری للبنات، حاجی آدم جی اردو اسکول و جونیئر کالج اور زبیدہ گرلز اردو ہائی اسکول حمایت نگر)کی اعلیٰ ترین، نمایاں اور گراں قدر دینی و عصری تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ایک پروقار اجلاس بعنوان’’ پچاس سالہ خدمات کا اعتراف وعلماء کرام کا مقام وذمہ داریاں‘‘ 30 ؍اپریل، 2025 مطابق 1 ذوی القعدہ 1446ھ بروز بدھ بعد نماز مغرب بمقام: حیدر گارڈن فنکشن ہال دیگلور ناکہ ناندیڑمیں منعقد کیاگیاہے۔ اس اجلاس کی صدارت نمونہ اسلاف، بقیۃ السلف حضرت مولانا محمد امیر اللہ خان صاحب قاسمی ناظم مدرسہ سراج العلوم محبوب نگرفرمائیں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے نائب امیر شریعت مہاراشٹرا حضرت مولانا محفوظ الرحمن صاحب فاروقی دامت برکاتہم رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ( اورنگ آباد) ریاست تلنگانہ کے مشہور عالم دین حضرت مولانااحمد عبید الرحمن اطہر ندوی دامت برکاتہم ناظم مجلس دعوۃ الحق ، مہتمم مدرسہ امداد العلوم حیدرآبادتشریف لارہے ہیں۔نیز ان بزرگوں کے علاوہ ادارہ کے ابنائے قدیم و جدید کثیر تعداد میں شریک اجلاس ہوں گے۔ اراکین تنظیم ابنائے دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر ضلع ناندیڑنےعوام الناس سے اس جلسہ میں شرکت کی پُرخلوص درخواست کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے