किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سمر کیمپ طلباء کی خوبیوں کو مثبت شکل دینے کی ایک قابل تحسین کوشش :ڈاکٹر ذیشان حسین

ڈاکٹر ذیشان حسین کے ہاتھوں ملت کیمپس میں مفت سمر کیمپ کا افتتاح

اکولہ:22؍اپریل (نمائندہ) حاجی نگر اکوٹ فائل میں واقع ملت اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات دے چکے طلباء کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کی روانی میں لانے کے لیے مفت سمر کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر ذیشان حسین کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پر ادارے کے سی ای او سرفراز نواز خان، پرنسپل مبین الرحمان ، شیخ ندیم ، رضوان خان سر، نعمت علی ، انیق ارشد، فیاض ایماندار ، اشتیاق حسین، سپروائزر یاسمین بانو، شکیلہ بیگم، نعمان عابد اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔ اس 10 روزہ سمر کیمپ کا آغاز طالب علم شیخ مزمل کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کیمپ کے آرگنائزر سرفراز نواز خان نے اس سمر کیمپ کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ اور اس میں صبح 10:30 سے ​​12:30 بجے تک پڑھائے جانے والے مضامین انگریزی، سائنس، ریاضی اور انفرادی کھیلوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی ۔ صدارتی خطاب میں ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ سمر کیمپ طلبہ کی خوبیوں کو مثبت شکل دینے کی ایک قابل تعریف کاوش ہے، اس لیے تمام طلبہ کو اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اور اپنے مستقبل کو سنوارنے میں مصروف رہنا چاہئے ۔سب سے پہلے آپ کو زبان، ریاضی یا سائنس کے بنیادی تصورات کو سمجھنا چاہیے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے مضامین کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ یہ ایک اچھے طالب علم کا پہلا کام ہے جو نمایاں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کیمپ کی نظامت اشتیاق حسین نے اور اظہار تشکر پرنسپل مبین الرحمان نے ادا کیا۔ کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے بھرپور کوششیں کیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے