किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

شیخ سمیر اور محمد ظفر قریشی آئیٹا ناندیڑ شہر کے صدر و سیکریٹری منتخب

ناندیڑ:21؍اپریل (راست)  ملکی سطح کی اساتذہ کی رجسٹرڈ تنظیم آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسویشن (AIITA )کے قومی و ریاستی انتخابات کے بعد اب مقامی انتخابات کا عمل جاری ہے۔اسی سلسلے میں کل بروز اتوار ناندیڑ میں آئیٹا ناندیڑ شہر کی الیکشن میٹنگ میں نئے ذمہ داران کے لیے شیخ سمیر سر کو رواں دو سالہ میقات کے لئے صدر یونٹ اور محمد ظفر قریشی سر کا یونٹ سیکریٹری کے لیے انتخاب عمل میں آیا۔شیخ سمیر سر ( ایم اے ،بی ایڈ ) ایک متحرک معلم ہیں ۔ سمیر سر تقریبا ً22 سا ل سے مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ میں تدریسی خدمات بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔ محمد ظفر قریشی سر (ایم ایس سی ،بی ایڈ ) فعال معلم ہیں جو قریشیہ ہائی اسکول ناندیڑ میں معاون مدرس کی خدمت بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ آئیٹا اساتذہ کے حقوق کی جدو جہد کے ساتھ ان کے فرائض منصبی کی بہتر ادائیگی کے لئے کام کرتی ہے۔ اساتذہ کرام و معلمات کو اپنے پیشہ میں خلوص اور دیانت داری پیدا کرنے نیز ان کے علمی ، فکری اور فنی ارتقا کے لئے آیئٹا مسلسل کوشاں ہے۔ شہر ناندیڑ کے نو منتخب عہدیداران نے پراعتماد انداز میں نئے عزائم وحوصلہ کا اظہار کیا۔ امید ہے کہ ان کی کوششوں سے آیئٹا مزید پیش رفت کرے گی ۔ پروگرام کا اختتام محمود سر ہیڈ ماسٹر مولانا آزاد ہائی اسکول کی دعا پر ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے